سعودی عرب نے نائیجر کے دار الحکومت نیامی میں واقع دیوری حمانی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب تخریب کاری پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہم ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے خلاف اپنے ثابت قدم مؤقف کا اعادہ کرتے ہیں۔
سعودی عرب نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین، نائیجر حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔