اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ولی عہد سے صدر اردگان کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر گفتگو

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
قصر الیمامہ میں ترک صدر کا شاندار استقبال کیا گیا ( فوٹو: واس)

ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے آج منگل کو ریاض کے قصر الیمامہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا استقبال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قصر الیمامہ میں ترک صدر رجب طیب اردگان کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

8794561
فوٹو: واس)

بعد ازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان باضابطہ مذاکراتی اجلاس منعقد ہوا۔

6545456

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر کو مملکت میں خوش آمدید کہا جبکہ صدر اردگان نے ریاض کے دورے اور ولی عہد سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔

5445456
فوٹو: واس

ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے امکانات، مختلف شعبوں میں تعاون اور اس کے فروغ کے لیے دستیاب امید افزا مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

5646

نیز خطے اور دنیا میں ہونے والی پیش رفت اور ان سے متعلق کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔