ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو جمہوریہ سینیگال کے صدر باسيرو دیومائے فائے کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کا پیغام دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
یہ پیغام سعودی وزارتِ خارجہ کے نائب وزیر انجینئر ولید بن عبد الکریم الخریجی نے وزارت کے ہیڈکوارٹر ریاض میں وصول کیا، جہاں سینیگال کے سفیر بیرام امبانیَک جانگ نے جمہوریہ کے صدر کا پیغام باضابطہ طور پر سعودی حکام کے حوالے کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین موجودہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر
گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔