سعودی ارمکو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی درمیانی مدت کے بین الاقوامی بانڈ پروگرام کے تحت 4 حصوں میں 4 ارب امریکی ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز کے اجرا کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے وضاحت کی کہ پہلا حصہ 500 ملین ڈالر کے ترجیحی بانڈز پر مشتمل ہے جو 2029 میں واجب الادا ہوں گے جس پر 4.0 فیصد کی شرح منافع ہے۔
دوسرا حصہ 1.5 ارب ڈالر کے ترجیحی بانڈز پر مشتمل ہے جو 2031 میں واجب الادا ہوں گے اور جس پر 4.375 فیصد کی شرح منافع ہے۔
آرامکو نے کہا ہے کہ تیسرا حصہ 1.25 ارب ڈالر کے ترجیحی بانڈز پر مشتمل ہے جو 2036 میں واجب الادا ہوں گے، جس پر 5.0 فیصد کی شرح منافع ہے۔
جبکہ چوتھا حصہ 750 ملین ڈالر کے ترجیحی بانڈز پر مشتمل ہے جو 2056 میں واجب الادا ہوں گے جس پر 6.0 فیصد کی شرح منافع مقرر ہے۔
ارمکو نے بتایا کہ ان بانڈز کی قیمت 26 جنوری 2026ء کو مقرر کی گئی اور انہیں لندن اسٹاک ایکسچینج میں درج کیا گیا ہے۔