اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

یکم رمضان 19 فروری کو متوقع، مصری ماہر فلکیات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

مصری فلکیاتی علوم کے ماہر ڈاکٹر محمد غریب نے کہا ہے کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق شعبان کا مہینہ غالباً 30 دن کا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ رمضان کا پہلا دن فلکیاتی طور پر 19 فروری کو متوقع ہے۔

مزید پڑھیں

العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ فلکیاتی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلال رمضان رویت کے وقت سے پہلے پیدا ہوگا لیکن سورج غروب ہونے کے بعد ہلال کے آسمان میں موجود رہنے کا دورانیہ رویت کے امکان کا فیصلہ کرتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 17 فروری کو قاہرہ میں ہلال تقریباً 3 منٹ کے لیے نظر آئے گا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں یہ تقریباً 4 منٹ ہوگا

 اور مکہ مکرمہ میں بھی تقریباً 3 منٹ ہوگا۔ 

یہ دورانیہ مختصر ضرور ہے لیکن ہلال دیکھنے کے امکان کو بڑھاتا ہے جس کی بنیاد پر شعبان 30 دن کا مکمل مہینہ ہوگا اور رمضان کا پہلا دن فلکیاتی طور پر 19 فروری متوقع ہے۔

ڈاکٹر غریب نے زور دیا کہ یہ تمام تخمینے صرف فلکیاتی حساب کے اعتبار سے ہیں اور حتمی اور سرکاری فیصلہ ہر ملک کے متعلقہ ادارے پر منحصر ہے جو شرعی رویت کے مطابق رمضان کے آغاز کا تعین کرتے ہیں۔