سعودی عرب کے نان آئل نجی شعبے نے 2026 کے آغاز میں ترقی کا سلسلہ جاری رکھا تاہم اس کی رفتار گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کم رہی ہے۔
یہ نمو طلب اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث برقرار رہی، اگرچہ لاگت کے دباؤ میں اضافہ دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض بینک کے زیرِ اہتمام، موسمی طور پر ایڈجسٹڈ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (PMI) میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں انڈیکس 56.3 پوائنٹس تک کم ہو گیا، جو دسمبر میں 57.4 پوائنٹس تھا۔
یہ 6 ماہ کی کم ترین سطح ہے تاہم انڈیکس اب بھی ترقی کے دائرے میں موجود ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس غیر تیل نجی شعبے کی سرگرمیوں کی کیفیت کی عکاسی کرتا ہے جہاں 50 پوائنٹس سے زائد ریڈنگ سرگرمیوں میں ترقی جبکہ 50 سے کم ریڈنگ سکڑاؤ کی نشاندہی کرتی ہے۔