اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی، پولینڈ سفارتی و سرکاری پاسپورٹس ویزا فری معاہدہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
دونوں ممالک کے سفارتی، سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کو داخلے کے ویزا کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ( فوٹو: سبق)

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور پولینڈ کے وزیر خارجہ رادوسلاف سیکورسکی نے 29 جنوری کو ریاض میں ایک دوطرفہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی، سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کو داخلے کے ویزا کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ استثنی فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، جس کے نتیجے میں دونوں جانب کے مجاز حکام کسی بھی 180 دن کی مدت میں 90 دن تک بغیر پیشگی قونصلر کارروائی مکمل کیے، ایک دوسرے کے ملک میں داخلہ، عبور اور قیام کر سکیں گے۔ 

یہ اقدام ریاض اور وارسا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور سفارتی ہم آہنگی کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔