ہلال فٹبال کلب کی انتظامیہ نے فرانسیسی اسٹار کریم بنزیما کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے تمام مراحل مکمل کرلیے ہیں۔
یہ معاہدہ ڈیڑھ سال کے لیے ہے اور آزاد منتقلی کی بنیاد پر طے پایا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق بنزیما کو عالمی سطح پر نمایاں ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 34 اعزازات حاصل کیے، جن میں نمایاں طور پر فیفا کلب ورلڈ کپ 5 مرتبہ، یورپی چیمپئنز لیگ 5 مرتبہ اور ہسپانوی لیگ 4 مرتبہ ریال میڈرڈ کے ساتھ شامل ہیں۔
اسی طرح انہوں نے لیون کے ساتھ فرانسیسی لیگ 4 مرتبہ جیتی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بنزیما نے فرانسیسی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 97 بین الاقوامی میچز کھیلے، جن میں یوئیفا نیشنز لیگ جیتنا اور فیفا ورلڈ کپ میں شرکت شامل ہے۔
انفرادی سطح پر کریم بنزیما نے یورپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، اس کے علاوہ وہ متعدد عالمی مقابلوں میں ٹاپ اسکورر بھی رہے۔
فرانسیسی اسٹار کریم بنزیما نے سرمائی ٹرانسفر ونڈو 2026 کے آخری گھنٹوں میں نادی ہلال میں شمولیت کے بعد نادی الاتحاد اور اس کے شائقین کے نام ایک الوداعی پیغام جاری کیا۔
بنزیما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے لکھا:
الاتحاد کے ساتھ یہ باب ختم ہو رہا ہے لیکن احترام اور شکر گزاری ہمیشہ قائم رہیں گے۔
کلب، کوچنگ اسٹاف، اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور خاص طور پر شائقین کا شکریہ، جنہوں نے ہر دن مجھے محبت، خوش آمدید اور توانائی دی۔
انہوں نے مزید کہا:
اس سفر نے مجھے ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں سطحوں پر بہت کچھ دیا۔
میں سربلند ہو کر رخصت ہو رہا ہوں، ان رنگوں کو پہننے اور ہر اُس لمحے پر فخر ہے جو ہم نے ایک ساتھ گزارا۔ آپ سب کے لیے مستقبل میں نیک تمنائیں۔
Al Ittihad,
— Karim Benzema (@Benzema) February 2, 2026
This chapter comes to an end, but the respect and gratitude will always remain.
Thank you to the club, the staff, my teammates, and especially the fans for the welcome, the love, and the energy you gave me every day.
This journey gave me a lot, both personally and… pic.twitter.com/aPml8pZJ3x
واضح رہے کہ نادی ہلال نے فرانسیسی اسٹار کریم بنزیما، جو نادی الاتحاد کے نمایاں اسکورر تھے، کے ساتھ ڈیڑھ سیزن کے لیے معاہدے کا باضابطہ اعلان کیا، جو آزاد منتقلی کی بنیاد پر طے پایا۔