اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

20 لاکھ معتمرین نے مفت بال منڈوانے کی سہولت حاصل کی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
یہ مفت خدمت مردوں اور خواتین دونوں کے لیے دستیاب ہے (فوٹو: سبق)

حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے دوران معتمرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے تحت مسجدِ حرام میں 24 گھنٹے مفت بال کٹوانے کی سہولت سے 20 لاکھ سے زائد مرد و خواتین نے فائدہ اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے بتایا ہے کہ یہ مفت خدمت مسجد الحرام کے مشرقی صحن میں فراہم کی جاتی ہے۔ 

اس پر عمل درآمد اعلیٰ ترین معیار اور سلامتی کے مطابق تربیت یافتہ اور اہل عملے کی نگرانی میں کیا جاتا ہے جس سے تیز رفتار اور منظم انداز میں خدمات کی فراہمی ممکن ہوتی ہے اور معتمرین کو مناسک کی تکمیل کے بعد سہولت اور اطمینان حاصل ہوتا ہے۔

انتظامیہ کہا ہے کہ اس خدمت میں منظور شدہ صفائی اور جراثیم کش معیارات کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے جہاں جراثیم سے پاک آلات استعمال کیے جاتے ہیں اور صحت کے سخت اصولوں پر عمل کیا جاتا ہے تاکہ زائرین کے لیے اعلیٰ سطح کی صحت و سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ خدمت سعودی قیادت کی جانب سے حرمین شریفین میں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنے اور وژن 2030 کے اہداف کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد زائرین حرم کے تجربے کو بہتر بنانا اور محفوظ، جامع اور پُرسکون عبادتی ماحول فراہم کرنا ہے جو دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے مملکت کی خصوصی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔