خالد نواز چیمہ
جدہ
یمن کے قریب باب المندب میں حوثیوں کے حملے سے متاثر ہونے والے 6 پاکستانی ملاح عدن سے جدہ پہنچے، جہاں سعودی حکام نے طبی امداد اور سفری انتظامات فراہم کئے۔
قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے سعودی وزارتِ خارجہ، سعودی سفیر اور یمنی حکومت کے تعاون کو سراہا۔
بعد ازاں تمام ملاح پاکستان روانہ ہوگئے۔
پاکستان کے قونصل جنرل جدہ سید مصطفیٰ ربانی نے یمن کے قریب حوثیوں کے حملے میں متاثر ہونے والے پاکستانی ملاحوں کی بحفاظت منتقلی اور زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے پر سعودی وزارتِ خارجہ کی جدہ میں موجود ٹیم اور یمن میں سعودی سفیر احمد الجبیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
◆ OVERSEAS POST | SPECIAL REPORTحوثی حملہ — اہم نکات ⌄
- ✓یمن کے قریب باب المندب میں تنزانیہ کے ایک بحری جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 8 پاکستانی شہری متاثر ہوئے۔
- ✓2 پاکستانی جاں بحق، 3 زخمی جبکہ 3 کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔
- ✓6 پاکستانی ملاح عدن سے یمن ایئر کی پرواز کے ذریعے جدہ پہنچے۔
- ✓سعودی حکام نے جدہ ایئرپورٹ پر ایمبولینسز اور 10 رکنی میڈیکل ٹیم کا خصوصی انتظام کیا۔
- ✓قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے زخمی ملاحوں سے ملاقات کی، ان کی عیادت اور حوصلہ افزائی کی۔
- ✓طبی معائنے کے بعد تمام 6 پاکستانی ملاح پاکستان روانہ ہوگئے۔
قونصل جنرل نے کہا کہ سعودی حکام کے تعاون سے 6 پاکستانی ملاحوں اور جاں بحق ہونے والے دو پاکستانی عملے کے ارکان کی میتوں کی بحفاظت سفری منتقلی کو یقینی بنایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یمن میں سعودی سفیر نے اس پورے عمل میں ذاتی طور پر خصوصی کوششیں کیں۔
قونصل جنرل نے تعاون فراہم کرنے پر یمنی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ یمن کے قریب باب المندب کے علاقے میں حوثیوں کی جانب سے تنزانیہ کے ایک بحری جہاز پر حملے کے نتیجے میں 8 پاکستانی شہری متاثر ہوئے تھے، جن میں سے دو جاں بحق، 3 زخمی جبکہ 3 کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی تھیں۔
1′ OVERSEAS POST | QUICK READایک منٹ میں پوری کہانی ⌄
یمن کے قریب باب المندب میں تنزانیہ کے ایک بحری جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 8 پاکستانی شہری متاثر ہوئے۔ دو جاں بحق، تین زخمی جبکہ تین کو معمولی چوٹیں آئیں۔
زندہ بچ جانے والے 6 پاکستانی ملاح عدن سے یمن ایئر کے ذریعے جدہ پہنچے، جہاں سعودی حکام نے ایمبولینسز اور 10 رکنی میڈیکل ٹیم کے ساتھ خصوصی استقبال اور طبی امداد کا انتظام کیا۔
قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے زخمیوں کی عیادت کی اور سعودی وزارتِ خارجہ، سعودی سفیر اور یمنی حکومت کے تعاون کو سراہا۔ طبی معائنے کے بعد تمام 6 ملاح پاکستان روانہ ہوگئے۔
متاثرہ 6 پاکستانی ملاح عدن سے یمن ایئر کی پرواز کے ذریعے جدہ پہنچے، جہاں سعودی حکام کے تعاون سے ان کے استقبال اور طبی امداد کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے جدہ آمد پر پاکستانی شہریوں کے لیے ضروری طبی سہولیات کا بھی انتظام کیا۔
جدہ ایئرپورٹ پر قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی، ہیڈ آف چانسری غلام حسین اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی زینب نے پاکستانی ملاحوں کا استقبال کیا۔
سعودی حکام کی جانب سے ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، جن میں ایمبولینسز کے علاوہ 10 رکنی میڈیکل ٹیم بھی شامل تھی۔
میڈیکل ٹیم نے تمام مسافروں کا مکمل طبی معائنہ کیا جبکہ زخمی ملاحوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ان کے زخموں کی ڈریسنگ بھی تبدیل کی گئی۔
i OVERSEAS POST | FACT BOXباب المندب واقعہ: فیکٹ باکس ⌄
- متاثرہ پاکستانی شہری
- 8
- جاں بحق
- 2
- زخمی
- 3
- معمولی چوٹیں
- 3
- جدہ پہنچنے والے ملاح
- 6
- میڈیکل ٹیم
- 10 ارکان
- روانگی کا مقام
- عدن، یمن
- آخری مرحلہ
- طبی معائنے کے بعد پاکستان روانگی
قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے جدہ ایئرپورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے تمام پاکستانی مسافروں کا مکمل طبی معائنہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ پاکستان کے سفر کے لیے صحت مند حالت میں ہیں۔
◎ OVERSEAS POST | ANALYSISیہ واقعہ کیوں اہم ہے؟ ⌄
یہ واقعہ تین اہم پہلوؤں کو نمایاں کرتا ہے:
اس موقع پر قونصل جنرل نے زخمی پاکستانی ملاحوں سے ملاقات بھی کی اور انہیں حوصلہ دیا۔ تمام 6 پاکستانی ملاحوں کے حوصلے بلند تھے اور وہ خیریت سے تھے۔
بعد ازاں تمام پاکستانی ملاح پاکستان روانہ ہوگئے۔
اس پورے عمل کے دوران سعودی حکام اور پاکستانی سفارتی حکام کے درمیان قریبی رابطہ اور بھرپور تعاون جاری رہا۔