سعودی عرب کے سول ایوی ایشن سیکٹر نے سال 2025 میں ریکارڈ کارکردگی دکھائی، جہاں ملک کے ہوائی اڈوں سے 140 ملین سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔
ہوا بازی کے شعبے میں گزشتہ سال سالانہ نمو کی شرح 9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ بات سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے بیان میں بتائی گئی ہے۔
یہ تیز رفتار نمو سعودی ایوی ایشن سیکٹر میں جاری بڑھتی ہوئی دلچسپی اور سرگرمی کی عکاس ہے، جس کی اہم وجوہ میں ہوائی اڈوں اور بین الاقوامی پروازوں کے جال کا پھیلاؤ شامل ہے، جو اب دنیا کے 176 مقامات تک پہنچ چکا ہے، ساتھ ہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور
چند اہم ہوائی اڈوں کی آپریشنل صلاحیت بڑھانے کے منصوبے شامل ہیں جو سعودی عرب کو ایک علاقائی اور عالمی فضائی مرکز کے طور پر مستحکم کرتے ہیں۔
اسی تناظر میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن IATA نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ایوی ایشن سیکٹر کا اقتصادی اثر سالانہ 90.6 ارب ڈالر کے برابر ہے، یعنی ملکی GDP کا 8.5 فیصد۔
روزانہ کی بنیاد پر یہ سیکٹر تقریباً 248 ملین ڈالر معیشت میں ڈالتا ہے جو فضائی نقل و حمل اور اس سے جڑے معاون خدمات کی ویلیو چین کے ذریعے ہوتا ہے۔