دسمبر 2025 میں سعودی سیاحوں نے ترکی میں عرب سیاحت کے رجحان میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جہاں سعودی عرب، عرب ممالک میں سیاحوں کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہے۔
مذکورہ عرصے کے دوران ترکی جانے والے سعودی سیاحوں کی کل تعداد 46 ہزار 451 رہی ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار ترکی کے وزارتِ ثقافت و سیاحت کی سرکاری رپورٹ میں درج ہیں۔
یہ کارکردگی ترکی جانے والے سعودی سیاحوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاس ہے، جس کی وجوہ میں متنوع سیاحتی مصنوعات، فضائی رابطے کی سہولت اور سردیوں میں مخصوص پیشکشیں شامل ہیں جو خاندانوں اور نوجوانوں میں مقبول ہیں۔
ترکی کے سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ عراق، عرب ممالک میں سب سے زیادہ ترکی جانے والے سیاح بھیجنے والا ملک ہے جس کی تعداد 74,007 سیاح تھی۔
عرب ممالک کی فہرست میں الجزائر تیسرے نمبر پر 35,618 سیاحوں کے ساتھ، مصر چوتھے نمبر پر 21,143 سیاحوں کے ساتھ، لبنان پانچویں نمبر پر 19,605 سیاحوں کے ساتھ اور مراکش چھٹے نمبر پر 18,018 سیاحوں کے ساتھ ہیں۔