اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سدر کا درخت: زمین کے تحفظ سے لے کر قیمتی شہد تک کی داستان

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی عرب کے جنوبی خطے جازان میں پایا جانے والا سدر ’بیری‘ کا درخت ایک اہم قدرتی تحفہ ہے، جس کا شمار ایسے درختوں میں ہوتا ہے جو صدیوں سے اس خطے کے ماحول، ثقافت اور زرعی شناخت کا حصہ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ درخت مٹی کے تحفظ، صحرا کے پھیلاؤ کو روکنے اور ماحول میں قدرتی توازن برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے جب کہ اسی درخت سے حاصل ہونے والا شہد آج ایک قیمتی اور معروف پیداوار بن چکا ہے۔

قدرتی ماحول میں مضبوط

سدر جازان کے اُن جنگلی درختوں میں شامل ہے جو سخت موسمی حالات میں بھی نشو و نما کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

یہ درخت فطری طور پر علاقے کی مختلف آب و ہوا کے مطابق خود کو ڈھال لیتا ہے اور بغیر کسی خاص زرعی دیکھ بھال کے قدرتی طور پر پروان چڑھتا ہے۔

جازان کی وادیوں، میدانوں اور پہاڑی علاقوں میں سدر کے درخت بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں، جو اس خطے کے جغرافیائی تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔ 

یہی وجہ ہے کہ یہ درخت سیکڑوں برس سے مقامی قدرتی منظر کا مستقل حصہ بنا ہوا ہے۔

old pear tree on the mountain ilyas kaya 2026 01 09 06 59 25 utc

سدر کی ماحولیاتی اہمیت

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق سدر کا درخت مٹی کو مضبوطی سے تھام کر رکھتا ہے، جس سے زمین کے کٹاؤ میں کمی آتی ہے، خاص طور پر وادیوں اور ڈھلوانی علاقوں میں۔ 

اس کے ساتھ ساتھ یہ درخت صحرا کے پھیلاؤ کو روکنے اور زمین کی زرخیزی برقرار رکھنے میں بھی بہت معاون اور کارآمد ثابت ہوا ہے۔

سدر کے درخت مختلف جانداروں کے لیے قدرتی پناہ گاہ بھی فراہم کرتے ہیں، جس سے علاقے میں حیاتیاتی تنوع کو فروغ ملتا ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی علاقے میں سدر کے درختوں کی کثرت اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ وہاں کا ماحولیاتی نظام صحت مند ہے کیوں کہ یہ درخت شدید گرمی اور پانی کی کمی جیسے سخت حالات کو بھی برداشت کر لیتا ہے۔

the honey in the jar with the nuts 2026 01 05 23 21 29 utc

ثقافتی اور روایتی اہمیت

جازان کے ورثے میں سدر کے درخت کو بھی خاص مقام حاصل ہے۔ 

قدیم زمانے سے اس کے پتے ذاتی صفائی اور روایتی علاج میں استعمال ہوتے رہے ہیں جب کہ اس کا پھل ’نبق‘ ماضی میں لوگوں کے لیے ایک موسمی غذا کے طور پر بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔

دیہی علاقوں میں سدر کے درخت کا سماجی زندگی میں بھی بھرپور حصہ رہا ہے، جہاں یہ سایہ فراہم کرنے اور آرام گاہ کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔ 

یوں یہ درخت مقامی لوگوں کی اجتماعی یادداشت اور ثقافت کے ساتھ مضبوطی سے جڑا ہوا ہے۔

wells in a desert region of colombia used by the i 2026 01 11 10 01 52 utc

تحفظ اور پائیداری

حالیہ برسوں میں ماحولیاتی اور زرعی ادارے سدر کے درختوں کے تحفظ پر خاص توجہ دے رہے ہیں، مثلاً جنگلی درختوں کی کٹائی روکنا، مقامی اقسام کے درخت لگانا اور قدرتی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سدر کے درخت کا تحفظ ماحولیاتی پائیداری کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے کیوں کہ یہ نہ صرف ماحول کو بہتر بناتا ہے بلکہ قدرتی نظام کے استحکام میں بھی مددگار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین مقامی درختوں کی حفاظت میں سرمایہ کاری کو ایک طویل المدت اور فائدہ مند حکمت عملی قرار دیتے ہیں۔

honey dipping from the wooden honey spoon with bee 2026 01 07 06 31 39 utc

سدر کا شہد

ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ جازان میں دستیاب شہد کا مستقبل براہِ راست سدر کے درخت کی بقا سے جڑا ہوا ہے۔ 

یہ درخت کئی دہائیوں سے اعلیٰ معیار کے شہد کی پیداوار کررہا ہے جو آج جازان کی زرعی شناخت کی ایک نمایاں علامت بن چکا ہے۔

اس  ماحول دوست درخت کی اہمیت  سمجھنے کے لیے کہا جا سکتا ہے کہ سدر جازان میں انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کی زندہ مثال ہے جو ماحول، ثقافت اور معیشت تینوں کے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے۔

رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے