وقاص حیدر
نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ الخبر
الخبر کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کی تنظیم یونائیٹڈ کلچرل فورم نے پاکبان کے اشتراک سے ونٹر میلوڈی نائٹ کے عنوان سے سجایا ایک میوزیکل شو جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ونٹر میلوڈی نائٹ شو میں پاکستان سے آئی ہوئی معروف گلوکارہ حرا خالد چیف گیسٹ کے طور پر شریک ہوئیں اور اپنی عمدہ لائیو پرفارمنس سے کمیونٹی سے خوب داد سمیٹی۔
انہوں نے مختلف گیت گا کر سماں باندھ دیا۔
مزید پڑھیں
جبکہ مقامی گلوکار ذیشان احسان سمیت سیتار آرٹسٹ غلام عباس اور رباب آرٹسٹ ارمان خان نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور خوب داد سمیٹی۔
ایونٹ آرگنائزر یونائیٹڈ کلچرل فورم کے صدر تنویر احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کمیونٹی کے لیے ایسے ایونٹ آئندہ بھی جارہی رہیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ حرا خالد نے کہا کہ الخبر کی پاکستانی کمیونٹی نے اتنا پیار دیا مجھے محسوس ہی نہیں ہوا کہ میں پاکستان سے باہر ہوں۔