ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے آج اتوار کو مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے شاہ محمد ششم کی صحت و سلامتی دریافت کی اور ان کے لیے بہتر صحت و عافیت کی دعا کی ہے۔
مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے ولی عہد کے بھائی چارہ اور خیر سگالی کے جذبات کا شکریہ ادا کیا ہے۔