الخبر میونسپلٹی نے جدید اسمارٹ ٹریفک سگنلز کا نظام متعارف کرایا ہے جو مصنوعی ذہانت AI کی تکنیک پر مبنی ہے۔
اس سے سڑکوں کے نیٹ ورک کی کارکردگی بڑھائی جائے گی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری لائی جائے گی۔
یہ اقدام شہر کے ٹریفک مینجمنٹ میں جدید اور پیشگی حکمت عملی اپنانے کی سمت کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
الخبر میونسپلٹی کے سربراہ مشعل بن الحمیدی الوهبی نے کہا ہے کہ یہ اقدام الخبر کے تکنیکی ترقی کے سفر کا تسلسل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ IMD کے جاری کردہ اسمارٹ اسٹیز انڈیکس میں الخبر نے عالمی سطح پر 61 ویں مقام حاصل کیا جو شہر کی ٹیکنالوجی کو بہتر زندگی، انسانی سہولیات اور نقل و حمل کے نظام کی پائیداری میں استعمال کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ نظام پہلے مرحلے میں شہزادہ ترکی شاہراہ اور کنگ سلمان روڈ کے چوارہے پر نافذ کیا گیا ہے اور متعدد اہم چوراہوں کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جائے گا تاکہ نقل و حمل کے تجربے میں بہتری، سڑکوں کی حفاظت، اور آبادی و معیشت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔