اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

بٹ کوئن بھی گولڈ کے پیچھے پیچھے، 75 ہزار ڈالر تک قیمت گر گئی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوگئی ہے۔

آج اتوار کو تادم تحریر بی ٹی سی کی قیمت 75576 ڈالر تک آ گئی ہے۔

جمعہ کو بی ٹی سی 81104 ڈالر تک گر گیا تھا جو 21 نومبر کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔ یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی ڈالر میں اضافہ ہوا ہے۔ 

مزید پڑھیں

امریکی ڈالر میں اضافے کی بنیادی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی فیڈرل ریزرو (مرکزی بینک) کے سابق رکن کیون وارش کو مالیاتی ادارے کی سربراہی کے لیے منتخب کرنا بتایا گیا ہے۔

 

اس اقدام نے مالیاتی منڈیوں میں اس خدشے کو جنم دیا ہے کہ مالی نظام میں نقدی کی سخت پالیسی اختیار کی جا سکتی ہے جس کے اثرات زیادہ خطرے والے اثاثوں، بشمول کرپٹو کرنسی پر پڑ سکتے ہیں۔

اسی طرح دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایتھر کی قیمت بھی آج اتوار کو 2244 ڈالر تک گر گئی ہے۔

یہ ایسی صورتحال میں ہوا ہے جب ڈیجیٹل اثاثے گزشتہ سال ہونے والی گراوٹ کے بعد اب تک کسی واضح سمت کا تعین کرنے میں ناکام ہیں۔

عمومی طور پر کرپٹو کرنسیاں اس وقت مشکل مرحلے سے گزر رہی ہیں کیونکہ اکتوبر میں ریکارڈ بلند سطح پر پہنچنے کے بعد سے بٹ کوائن اپنی قدر کا تقریباً ایک تہائی حصہ کھو چکی ہے۔

دوسری طرف الشرق بلومبرگ کے مطابق کیون وارش کو عمومی طور پر ڈیجیٹل اثاثوں کا حامی سمجھا جاتا ہے تاہم اس معاملے میں وہ ’بلیک راک‘ کے رِک رائیڈر کے مقابلے میں کم واضح مؤقف رکھتے ہیں۔