اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

33 ڈگری کے ساتھ مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر قرار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
حائل، تبوک، عرعر، سکاکا اور الباحہ میں 9 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے ( فوٹو: سبق)

محکمہ موسمیات نے آج اتوار کو مملکت کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجۂ حرارت کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں

محکمہ موسمیات نے کہا ہے دوسرے گرم شہروں میں جدہ ہے جہاں32 ڈگری اور جازان میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سرد شہروں میں حائل، تبوک، عرعر، سکاکا اور الباحہ ہے جہاں میں سب سے کم درجۂ حرارت ریکارڈ ہوا ہے۔

ان شہروں میں درجہ حرارت صرف 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے جبکہ ابہا میں 10 ڈگری اور دمام اور نجران میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ کے بالائی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے جبکہ مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں کے بعض حصوں بھی مطلع ابر آلود رہے گا۔