فلپائن کے دار الحکومت منیلا میں بیمار ہونے والے سعودی شہری کو فضائی ایمبولینس سے وطن منتقل کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق بیمار ہونے والے شہری کی فضائی ایمبولینس کے ذریعہ وطن منتقلی منیلا میں سعودی سفارتخانے نے کرائی ہے۔
مزید پڑھیں
منیلا میں سعودی عرب سفارتخانے نے کہاہے کہ مذکورہ شہری میڈیکل ایوی ایشن ایئر ایمبولینس کے ذریعے منیلا سے مملکت منتقل کیا گیا ہے تاکہ وہ وطن میں اپنا علاج مکمل کر سکے۔
منیلا میں سعودی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ یہ طبی انخلا وزارتِ دفاع کے میڈیکل ایئر ایویکوایشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطہ و ہم آہنگی کے ذریعے انجام دیا گیا۔
سفارتخانے نے شہری کے لیے جلد صحتیابی کی تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ اقدام سعودی قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد اور وزارتِ خارجہ کی مسلسل نگرانی کے تحت کیا گیا ہے۔