وادی الدواسر پولیس نے عوامی مقام میں ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ ہوائی فائرنگ کرتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔
وادی الدواسر پولیس نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص سعودی شہری ہے جس نے اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالے تھی۔
گرفتار شدہ شخص کے ضابطے کی قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور اسے نافذ العمل قوانین کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔