اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی عرب میں 19 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
غیر قانونی افراد کے ساتھ تعاون کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے (فوٹو: عکاظ)

سعودی وزارتِ داخلہ نے ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے والی مشترکہ مہم کے دوران 19 ہزار 975 افراد گرفتار کئے ہیں۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 22 جنوری  سے 28 جنوری 2026 کے درمیان ہوئی ہیں۔

غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کل گرفتار شدگان میں سے 12906 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

3918 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے

 جبکہ 3151 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
مذکورہ عرصے کے دوران 1716 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔

’ان میں سے 39 فیصد یمنی، 60 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ اسی طرح سرحد عبور کر کے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 48 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 11 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔