بین الاقوامی سائیکلوں کے مقابلے العلا کا چکر 2026 کے چھٹے ایڈیشن کے مقابلے کل جمعہ کو شروع ہوگئے۔
یہ مرحلہ ونٹر پارک سے شروع ہو کر صخور الصجیلیات پر اختتام پذیر ہوا جس کا مجموعی فاصلہ 184 کلومیٹر تھا۔
اس ایونٹ کا انعقاد سعودی سائیکلنگ فیڈریشن نے تنظیم ASO، العُلا گورنریٹ کی رائل کمیشن اور وزارتِ کھیل کی نگرانی میں کیا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ مرحلہ رواں سال کے چکر کا طویل ترین مرحلہ قرار دیا گیا جس نے صحراوی اور تاریخی خطے العُلا کی منفرد جغرافیائی ساخت اور بدلتی ہواؤں کے باعث سائیکلسٹوں کی جسمانی برداشت اور حکمتِ عملی کی صلاحیتوں کو سخت آزمائش میں ڈال دیا۔
نتائج کے لحاظ سے اطالوی سائیکلسٹ ماتیو مالوچیلی (ٹیم ایکس ڈی ایس آستانا) نے آج کے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
جبکہ ان کے ہم وطن جوناتھن میلان (ٹیم لِدل–ٹریک) دوسرے نمبر پر رہے۔
نیدرلینڈز کے فریتس بیسٹر بوس (ٹیم پکنک پوسٹ این ایل) نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے پوڈیم مکمل کیا۔