اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

باہا حائل ٹویوٹا ریلی کے پہلے مرحلے کا آغاز، یزید الراجحی سرفہرست

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ریلی کے پہلے مرحلے کا آغاز بقعاء سے ہوا، جس کا فاصلہ 414 کلومیٹر تھا ( فوٹو: سبق)

حائل ٹویوٹا باہا انٹرنیشنل ریلی 2026 کے پہلے مرحلے کے مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے جس کا انعقاد سعودی فیڈریشن برائے موٹر اسپورٹس و موٹر سائیکلنگ نے وزارتِ کھیل، حائل گورنریٹ اور علاقائی ترقیاتی اتھارٹی کے تعاون سے کیا ہے جبکہ اس کی سرپرستی موٹر اسپورٹس کے سرکاری شراکت دار جمیل اور سعودی ریس آرگنائزرز کلب نے کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق ریلی کے پہلے مرحلے کا آغاز بقعاء سے ہوا جس کا مجموعی فاصلہ 414 کلومیٹر تھا جن میں سے 242 کلومیٹر ٹائمڈ اسپیشل اسٹیج پر مشتمل تھے۔ کاروں کے زمرے میں سعودی ڈرائیور یزید الراجحی نے دو گھنٹے 32 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مرحلہ مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ قطری ڈرائیور ناصر العطیہ دو منٹ اور 24 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے اور دانیہ عقیل 10 منٹ

 اور 23 سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر آئیں۔

موٹر سائیکلوں کے زمرے میں برطانوی رائیڈر الیکس مکینس نے دو گھنٹے 57 منٹ، 3 سیکنڈ اور 8 حصۂ سیکنڈ میں مرحلہ مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

اماراتی سلطان البلوشی 18 منٹ اور 15 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ ان کے ہم وطن محمد البلوشی 20 منٹ اور 11 سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔

111111
ریلی کا آخری مرحلہ آج شروع ہوگا (فوٹو: ایکس)

سعودی ٹویوٹا باہا چیمپئن شپ کے تحت مقامی مقابلوں میں فارس الشمری نے 3 گھنٹے 19 منٹ اور ایک سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، متعب القنون 5 منٹ اور 28 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ مطیر الشمری 8 منٹ اور 15 سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔

ریلی کا دوسرا اور آخری مرحلہ آج منعقد ہوگا جو بقعاء سے شروع ہو کر مجموعی طور پر 323 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا، جن میں سے 151 کلومیٹر ٹائمڈ اسپیشل اسٹیج ہوں گے۔ 

اس کے بعد اختتامی پریس کانفرنس اور فاتحین کی انعامی تقریب منعقد کی جائے گی۔