اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا ( فوٹو: سبق)

محکمہ موسمیات نے آج کے موسم سے متعلق اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ دن بھر گرج چمک ہوگی۔

مذکورہ علاقوں میں رات اور فجر کے وقت دھند چھائی رہے گا۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ تیز ہوائیں، جو گرد و غبار اور مٹی اڑانے کا سبب بنیں گی۔ 

علاوہ ازیں نجران، ریاض، القصیم، مشرقی ریجن، شمالی حدود اور الجوف کے بعض حصوں کو بھی متاثر کرتی رہیں گی۔
محکمے نے بتایا ہے کہ بحیرۂ احمر میں ہوائیں شمالی اور وسطی حصے میں شمال مغربی سے شمال مشرقی رخ سے 15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ

کی رفتار سے چلیں گی جبکہ جنوبی حصے میں ہوائیں جنوبی رخ سے 12 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جو گرج چمک کے بادل بننے کی صورت میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔

بحیرہ احمر میں موجوں کی اونچائی آدھے میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک رہے گی جبکہ جنوبی حصے میں گرج چمک کے بادل بننے کی صورت میں موجیں دو میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔ 

اس دوران سمندر کی حالت ہلکی سے درمیانی رہے گی جو جنوبی حصے میں گرج چمک کے بادلوں کے ساتھ طوفانی ہو سکتی ہے۔