میسی اور لامین یامال کی وہ یادگار تصویر، جس میں لیونل میسی ایک شیر خوار بچے کو نہلا رہے ہیں، 2026 کے فٹبال ورلڈکپ فائنل سے قبل دوبارہ بحث کا مرکز بن گئی ہے۔
مزید پڑھیں
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں فٹبال اسٹارز کی یہ تصویر حقیقت میں ایک خیراتی مہم کا حصہ تھی۔
اتفاقیہ ملاقات اور خیراتی مقصد
یہ تصویر دسمبر 2007 میں لی گئی تھی، جب لامین یامال کی عمر صرف 4 ماہ تھی۔
یہ تصویر ایک خیراتی کیلنڈر کا حصہ تھی جسے بارسلونا فاؤنڈیشن اور
اخبار ’سپورٹ‘ نے یونیسیف (UNICEF) کے لیے فنڈز جمع کرنے کی خاطر شائع کیا تھا۔
اس پروجیکٹ میں لیونل میسی کے علاوہ ژاوی ہرنینڈز، بویان کرکچ، ڈیکو اور رافا مارکیز جیسے ستارے بھی شامل تھے۔ اس وقت کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ بچہ مستقبل میں فٹبال کی دنیا کا اگلا بڑا نام ہوگا۔
Lamine reaccionando a su mítica foto con Messi en la bañera cuando era solo un bebé 😆
— DAZN España (@DAZN_ES) July 14, 2026
🗣️ "Ojalá poder enfrentarme a él en una final"
#DAZNMundial #FIFAWorldCup pic.twitter.com/tsWqF7JipY
تصویر کے پیچھے کی کہانی
اس تصویر کے فوٹوگرافر جان مونفورٹ کے مطابق یہ خالصتاً ایک اتفاق تھا۔
مٹارو کے علاقے روکافونڈا میں ایک قرعہ اندازی کے ذریعے بچوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ میسی، جو اس وقت محض 20 برس کے تھے، نے پہلی بار کسی بچے کو گود میں لیا تھا۔
مونفورٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت میسی کا اس بچے کے ساتھ ملنا کسی کرشمے سے کم نہیں تھا۔
اگر خاندان کے پاس انتخاب کا حق ہوتا تو شاید وہ رونالڈینو یا انیئستا کو ترجیح دیتے، لیکن قسمت نے میسی اور لامین یامال کو ایک ساتھ لا کھڑا کیا۔
تصویر کی صداقت اور سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پر طویل عرصے تک یہ بحث جاری رہی کہ آیا یہ تصویر اصلی ہے یا مصنوعی ذہانت کا شاہکار۔ تاہم بارسلونا کلب نے اپنے آفیشل ویب سائٹ پر تصدیق کی ہے کہ یہ تصویر 100 فیصد حقیقی اور تاریخ کا حصہ ہے۔
کلب کا کہنا ہے کہ یہ تصویر فٹبال کی تاریخ کی سب سے مشہور تصاویر میں شمار ہوگی۔
یہ لمحہ دراصل ایک ایسے لیجنڈ اور ابھرتے ہوئے اسٹار کو جوڑتا ہے، جن کے درمیان عمر کا فاصلہ تو ہے، مگر مہارت کا سفر یکساں دکھائی دیتا ہے۔
ورلڈکپ فائنل کا تاریخی منظر
ورلڈکپ 2026 کا فائنل اتوار 19 جولائی کو نیویارک کے مٹلائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ میچ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے اور مکہ مکرمہ و دوحہ کے وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔ اس میچ میں ارجنٹائن اور اسپین کا ٹکراؤ ہوگا۔
لامین یامال اس میچ کے لیے پرجوش ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ لیونل میسی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں بڑے ہو چکے ہیں اور میں میسی کے خلاف میدان میں اترنے کا منتظر ہوں، جو کہ ایک اعزاز ہوگا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ میسی اور لامین یامال کی یہ تصویر محض ایک پرانی یادگار نہیں، بلکہ یہ ایک غیر متوقع علامتی کہانی بن چکی ہے۔
فٹبال ورلڈکپ کا فائنل اس کہانی کو ایک نیا اور ڈرامائی موڑ دے گا، جہاں ماضی کا ایک چھوٹا سا خیراتی لمحہ، آج کے سب سے بڑے مقابلوں میں ایک جذباتی تناظر کے ساتھ حقیقت بن کر سامنے آئے گا۔