ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔
انگلینڈ نے پہلے برتری حاصل کی، مگر آخری لمحات میں اینزو فرنانڈیز اور لاوتارو مارٹینیز کے گولز نے میچ کا رخ بدل دیا۔
دونوں گولز لیونل میسی کی شاندار اسسٹ پر اسکور ہوئے، جنہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔
ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کی امید برقرار رکھی ہے۔
اٹلانٹا کے مرسڈیز بینز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹینا نے آخری لمحات میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی، جہاں اب اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔
آخری لمحات میں فیصلہ کن واپسی
میچ کا پہلا ہاف انتہائی محتاط انداز میں کھیلا گیا۔
دونوں ٹیموں نے دفاعی حکمت عملی اپنائے رکھی، نتیجتاً وقفے تک اسکور 0-0 رہا اور کوئی بھی ٹیم گول کیپر کو سنجیدہ آزمائش میں نہ ڈال سکی۔
ٹائم لائن
دوسرے ہاف کے آغاز کے بعد انگلینڈ نے 55ویں منٹ میں برتری حاصل کرلی۔
مورگن راجرز کی عمدہ پاس پر اینتھونی گورڈن نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو اہم برتری دلا دی، جس سے انگلش شائقین کی فائنل تک رسائی کی امیدیں روشن ہوگئیں۔
GOAL!
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) July 15, 2026
Gordon opens the scoring, in the right place at the right time to finish off a perfectly guided cross from Rogers. 🔥
🏴 England 1-0 Argentina 🇦🇷#FIFAWorldCup pic.twitter.com/OxlsU048yy
تاہم ارجنٹینا نے ہمت نہیں ہاری اور میچ کے آخری لمحات میں اپنی روایتی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
85ویں منٹ میں لیونل میسی کی خوبصورت پاس پر اینزو فرنانڈیز نے طاقتور شاٹ کے ذریعے برابر ی کا گول اسکور کیا اور مقابلہ دوبارہ دلچسپ بنا دیا۔
GOAL!
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) July 15, 2026
Enzo Fernández produces a stunning strike from outside the box to bring Argentina level. 🚀
🏴 England 1-1 Argentina 🇦🇷#FIFAWorldCup pic.twitter.com/w1G46RlX9U
جب میچ اضافی وقت کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا تھا تو لیونل میسی ایک بار پھر فیصلہ کن کردار میں سامنے آئے۔
انہوں نے 90+2 ویں منٹ میں شاندار کراس دیا، جس پر لاوتارو مارٹینیز نے زبردست ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچا دی اور ارجنٹینا کو 2-1 کی یادگار فتح دلا کر فائنل کا ٹکٹ یقینی بنا دیا۔
GOAL!
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) July 15, 2026
It took just seven minutes to complete the turnaround, with substitute Lautaro Martínez heading Argentina in front from a Lionel Messi assist.
🏴 England 1-2 Argentina 🇦🇷#FIFAWorldCup pic.twitter.com/F5Oq0OQ0D0
اعداد و شمار میں بھی ارجنٹینا کی برتری
میچ کے اعداد و شمار نے بھی ارجنٹینا کی واضح برتری ثابت کی۔ جنوبی امریکی ٹیم نے 65 فیصد بال پوزیشن اپنے پاس رکھی، جبکہ انگلینڈ کے حصے میں صرف 35 فیصد پوزیشن آئی۔
ارجنٹینا نے مجموعی طور پر 15 شاٹس لگائے جن میں سے 5 سیدھے ہدف پر تھے، جبکہ انگلینڈ صرف 5 شاٹس ہی لگا سکا جن میں 2 نشانے پر رہے۔
میچ کے اہم اعداد و شمار
متوقع گولز (xG) کے لحاظ سے بھی ارجنٹینا 1.80 کے ساتھ انگلینڈ کے 0.54 کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر رہا، جو پورے میچ میں اس کی مسلسل جارحانہ برتری کا ثبوت ہے۔
اسی طرح ارجنٹینا نے کارنرز میں 6-1، جبکہ کامیاب پاسز میں 585 کے مقابلے میں 313 کی برتری حاصل کی۔ پاسنگ کی کامیابی کا تناسب بھی 91 فیصد رہا، جبکہ انگلینڈ 85 فیصد تک محدود رہا۔
میسی ایک بار پھر ہیرو ثابت ہوئے
لیونل میسی کو ان کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے دونوں گولز میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے دو شاندار اسسٹ فراہم کیے اور 8.6 کی ریٹنگ حاصل کی۔
یہ کیوں اہم ہے؟
اس شاندار فتح کے ساتھ ارجنٹینا اپنی تاریخ میں ساتویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، جبکہ انگلینڈ کا عالمی ٹائٹل جیتنے کا خواب آخری لمحوں میں ٹوٹ گیا۔
اب تمام نظریں ورلڈ کپ 2026 کے فائنل پر ہوں گی، جہاں ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے ہوگا اور دنیا کو نئے عالمی چیمپئن کا انتظار رہے گا۔