اسپین اور فرانس کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں فرانسیسی کھلاڑی مائیکل اولیسے کی جانب سے ہسپانوی مڈفیلڈر روڈری پر کیے گئے خطرناک ٹیکل نے فٹ بال کی دنیا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
مزید پڑھیں
زیرِ بحث واقعہ میچ کے دوران پیش آیا مگر ریفری کی جانب سے کوئی تادیبی کارروائی نہیں ہوئی۔
فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو دو صفر سے شکست دے کر دوسری بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
تاہم میچ کے بعد سوشل میڈیا اور تجزیاتی حلقوں میں اولیسے کا روڈری پر حملہ سب سے زیادہ زیر بحث ہے۔
ماہرین اور شائقین کا ماننا ہے کہ ریفری ایوان بارٹن کو اس موقع پر اولیسے کو براہ راست سُرخ کارڈ دکھانا چاہیے تھا یا کم از کم ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کے ذریعے اس صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے تھا۔
🤔 𝗗𝗘𝗕𝗔𝗧𝗘: Is this a red card from Michael Olise on Rodri? 🟥
— Football Tweet ⚽ (@Footballtweet) July 14, 2026
What's the difference between this and Jarell Quansah against Mexico? pic.twitter.com/gGZeU1iU12
بحث کے دوران اس واقعے کو فٹبال کے قوانین کی شق 12 کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
فٹبال قوانین کے مطابق یہ عمل پر تشدد کھیل کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ اولیسے نے اپنے جوتے کے اسٹڈز روڈری کے ٹخنے پر مارے تھے۔
ماہرین کے مطابق یہ ٹیکل کھلاڑی کی حفاظت کے لیے انتہائی خطرناک تھا، جس پر فوری سُرخ کارڈ لازمی بنتا تھا۔
سابق بین الاقوامی ریفری اور فیفا کے سابق عہدیدار کیتھ ہیکیٹ نے بھی اس فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔
انہوں نے فٹبال انسائیڈر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولیسے کا حملہ ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کا واضح کیس ہے، جس سے حریف کھلاڑی کی صحت کو شدید خطرہ لاحق ہوا۔
دریں اثنا سوشل میڈیا پر ’آرشیو وی اے آر‘ جیسے تجزیاتی اکاؤنٹس نے بھی اسے سُرخ کارڈ قرار دیا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اولیسے گیند تک پہنچنے میں تاخیر کا شکار ہوئے اور ان کا جوتا روڈری کے ٹخنے میں پیوست ہوا، جس سے ٹخنے کے مڑنے کا شدید خطرہ پیدا ہوا اور کھلاڑی کی حفاظت داؤ پر لگی۔
How is this not a red card by Olise on Rodri???????? No yellow even and no VAR check pic.twitter.com/pKlY3Teol7
— Michael Elgort (@just_whatever) July 14, 2026
اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ اس خطرناک فاؤل پر پیلا کارڈ تک کیوں نہیں دیا گیا، جبکہ دیگر نے اسے وی اے آر سسٹم کی ناکامی قرار دیتے ہوئے ماضی کے دیگر فیصلوں سے اس کا موازنہ کیا ہے۔
🚨Lucas Digne had no way of knowing Yamal was making a Run behind him. Never should've been a penalty.
— Preeti (@MadridPreeti) July 14, 2026
FIFA appointed Iván Barton with a
record out 4 red cards in his last 6 matches.
Spain on average gets 45 percent more VAR calls in favour than France. Desperate measures 🤯 https://t.co/YDuT4OLJcE pic.twitter.com/wHWgMOava5
طبی ماہرین نے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے ٹیکل سے ٹخنے کے لیگامینٹس کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر محتاط حملے کھلاڑی کو کئی ہفتوں کے لیے میدان سے باہر کر سکتے ہیں، جس سے اس واقعے کی سنگینی مزید بڑھ جاتی ہے۔