براہ راست نشریات

ٹرائیونڈا فائنل: ورلڈکپ کے صرف آخری 4 میچز کے لیے ڈیزائن منفرد فٹبال

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فیفا ورلڈکپ 2026 کی نئی آفیشل فٹبال ٹرائیونڈا فائنل اور اس کے سنہری ڈیزائن کا منظر
یہ فٹبال ٹورنامنٹ کے (صرف 4 میچز) سیمی فائنلز، تیسری پوزیشن کے میچ اور فائنل میں استعمال ہوگی (فوٹو: اے آئی)

کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی معروف کمپنی ’ایڈیڈاس‘ نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے آخری 4 اہم میچوں کے لیے ایک خصوصی فٹبال ’ ٹرائیونڈا فائنل ‘ متعارف کروا دی ہے۔

مزید پڑھیں

یہ فٹبال ٹورنامنٹ کے (صرف 4 میچز) سیمی فائنلز، تیسری پوزیشن کے میچ اور فائنل میں استعمال ہوگی۔

فائنل مرحلے کی خصوصی یادگار

ورلڈکپ آغاز سے کوارٹر فائنل تک رنگ برنگی ’ٹرائیونڈا‘فٹ بال استعمال کی گئی تھی اور اب فائنل مقابلوں کے لیے سفید، سیاہ اور سنہری رنگوں پر مشتمل ایک نیا اور دیدہ زیب ڈیزائن متعارف کرایا گیا ہے۔ 

تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ فیفا نے ٹورنامنٹ کے اختتامی مراحل کے لیے الگ فٹبال مختص کی ہے۔

ورلڈکپ کے لیے خصوصی فٹبال

فیفا کی تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے بالکل نیا ڈیزائن متعارف

ایڈیڈاس نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے آخری چار سنسنی خیز میچوں کے لیے منفرد "ٹریونڈا فائنل" گیند پیش کی ہے جس میں جدید ترین سینسر ٹیکنالوجی اور میزبان شہروں کا نقشہ شامل ہے۔

🎨 میزبان شہروں کو خراجِ تحسین

سنہری رنگ سے سجی گیند پر اٹلانٹا، میامی، ڈالاس اور نیویارک کے علامتی نقشوں سمیت امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے تمام میزبان شہروں کے نام درج ہیں۔

📡 اسمارٹ ٹیکنالوجی

گیند کے اندر خصوصی اسمارٹ سینسر نصب ہیں جو براہ راست سسٹم کو فوری ڈیٹا بھیجتے ہیں تاکہ کھیل کی رفتار اور شفافیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

500 ڈیٹا فی سیکنڈ

منفرد ڈیزائن اور میزبانی کا خراجِ تحسین

اس نئی فٹبال پر ان 4 شہروں کے علامتی ڈیزائن موجود ہیں، جہاں فائنل مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔

ان شہروں میں اٹلانٹا، میامی، ڈالاس اور نیویارک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے تمام میزبان شہروں کے نام بھی فٹ بال کی سطح پر نمایاں کیے گئے ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ
تمام اپڈیٹس، نتائج اور تجزیے
ایک جگہ پر، کلک کریں
🏆

ایڈیڈاس کا وژن اور جدید آرٹ

ایڈیڈاس کے مطابق ’ٹریونڈا فائنل‘ کا ڈیزائن فٹ بال کی سب سے بڑی ٹرافی حاصل کرنے کے سفر سے متاثر ہے۔

اس میں موجود سنہری رنگ کامیابی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ گلابی اور سرخ رنگ کے امتزاج سے کھلاڑیوں کے جوتوں اور کھیل کی توانائی کو جوڑا گیا ہے۔

فیفا ورلڈکپ 2026 کی نئی آفیشل فٹبال ٹرائیونڈا فائنل اور اس کے سنہری ڈیزائن کا منظر
تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ فیفا نے ٹورنامنٹ کے اختتامی مراحل کے لیے الگ فٹبال مختص کی ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

اسمارٹ ٹیکنالوجی اور درست فیصلوں کی ضمانت

ظاہری تبدیلی کے باوجود اس منفرد فٹبال کی ایروڈائنامک خصوصیات وہی رکھی گئی ہیں۔

اِس کے اندر موجود سینسرز 500 مرتبہ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔ یہ جدید ٹیکنالوجی ’وی اے آر‘ (VAR) کی مدد سے ریفریز کو درست اور فوری فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

اوورسیز پوسٹ ایپ
کیسے استعمال کریں؟ مکمل رہنمائی کے لیے کلک کریں
📱
☝️

ڈیٹا اور شائقین کی دلچسپی

اس اسمارٹ فٹبال کی مدد سے شائقین اب کھیل کے دوران ایڈوانس اعداد و شمار بھی دیکھ سکیں گے۔ مثلاً گول کی رفتار یا کک کی قوت۔

یہ ٹیکنالوجی پہلے بھی کارآمد ثابت ہو چکی ہے، جیسے انگلینڈ اور ناروے کے کوارٹر فائنل میچ میں فٹبال کے اندر موجود سینسر نے گول کی تصدیق کی تھی۔

فیفا ورلڈکپ 2026 کی نئی آفیشل فٹبال ٹرائیونڈا فائنل اور اس کے سنہری ڈیزائن کا منظر
اس نئی فٹبال پر ان 4 شہروں کے علامتی ڈیزائن موجود ہیں، جہاں فائنل مقابلے کھیلے جا رہے ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ ٹرائیونڈا فائنل ‘ کا تعارف صرف ایک نئی فٹ بال کا اعلان نہیں، بلکہ یہ جدید ٹیکنالوجی اور روایتی کھیل کا حسین امتزاج ہے۔

یہ جدید فیچرز نہ صرف کھیل کی شفافیت کو یقینی بناتے ہیں، بلکہ فٹبال ورلڈکپ کے آخری لمحات کو شائقین کے لیے مزید سنسنی خیز اور یادگار بنا دیتے ہیں۔