براہ راست نشریات

لامین یامال: ہسپانوی فٹبالر کے نام میں چھپی دل چھُو لینے والی کہانی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ہسپانوی فٹبالر لامین یامال اور ان کے منفرد نام کے پیچھے چھپی جذباتی داستان کا منظر
اسپین کی نمائندگی کرنے والے بارسلونا کے اس اسٹار کھلاڑی نے حال ہی میں اپنی 19ویں سالگرہ منائی ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

عالمی فٹبال کے افق پر تیزی سے ابھرنے والے اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یامال آج کروڑوں شائقین کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کا یہ منفرد نام ’لامین یامال‘ کسی خاندانی روایت کا نتیجہ نہیں، بلکہ ایک ایسی جذباتی کہانی کا تسلسل ہے جس کا تعلق ان کی زندگی کے انتہائی کٹھن ابتدائی دنوں سے ہے۔

نام کے پیچھے چھپی جذباتی داستان

اسپین کی نمائندگی کرنے والے بارسلونا کے اس اسٹار کھلاڑی لامین یامال  نے حال ہی میں اپنی 19ویں سالگرہ منائی ہے۔

لامین یامال کا نام ان کے والدین منیر نصراوی اور شیلا ایبانا نے اپنے ان دو محسنوں کے نام پر رکھا، جنہوں نے اُس وقت اِن کی مدد کی تھی جب وہ مالی مشکلات سے دوچار تھے۔

ہسپانوی فٹبالر لامین یامال اور ان کے منفرد نام کے پیچھے چھپی جذباتی داستان کا منظر
یہ منفرد نام کسی خاندانی روایت کا نتیجہ نہیں، بلکہ ایک ایسی جذباتی کہانی کا تسلسل ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

محسنین اور نام کی پہچان

رپورٹس کے مطابق جب شیلا ایبانا کی عمر صرف 16 برس تھی اور وہ اپنے پہلے بچے کی ولادت کے بعد شدید معاشی بحران میں مبتلا تھے، تب لامین اور یامال نامی 2 افراد نے انہیں رہائش فراہم کرنے میں مدد کی تھی۔

بعد میں والدین نے انہی محسنوں کے ناموں کو اپنے بیٹے کا نام ’لامین یامال‘ بنا کر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

فیفا ورلڈ کپ
تمام اپڈیٹس، نتائج اور تجزیے
ایک جگہ پر، کلک کریں
🏆

لامین یامال: غربت سے شہرت تک کا سفر

لامین یامال کا تعلق بارسلونا کے قریبی ساحلی شہر ماتارو سے ہے اور صرف 12 سال کی عمر میں وہ مشہور فٹبال اکیڈمی لا ماسیا کا حصہ بن گئے تھے۔

آج لامین یامال  بارسلونا کے ساتھ 40 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کے علاوہ ایڈیڈاس اور کوکا کولا جیسے عالمی برانڈز کے سفیر بھی ہیں۔

ماضی کو نہ بھولنے والا ستارہ

شہرت اور دولت کے باوجود لامین یامال آج بھی اپنے ماضی کو نہیں بھولے۔

وہ اپنے گول کا جشن مناتے وقت 304  کا اشارہ کرتے ہیں، جو ان کے آبائی علاقے روکافونڈا کا پوسٹل کوڈ ہے۔ یہ ان کا اپنے پس منظر اور اس علاقے کے ساتھ گہرا جذباتی لگاؤ ظاہر کرتا ہے۔

اوورسیز پوسٹ ایپ
کیسے استعمال کریں؟ مکمل رہنمائی کے لیے کلک کریں
📱
☝️

معمہ، جو آج تک نہیں سلجھا

اس کہانی میں دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ 2 افراد، لامین اور یامال، جنہوں نے والدین کی مشکل وقت میں مدد کرکے اِس ستارے کے نام کی بنیاد رکھی، آج بھی گمنام ہیں۔

ہسپانوی فٹبالر لامین یامال اور ان کے منفرد نام کے پیچھے چھپی جذباتی داستان کا منظر
شہرت اور دولت کے باوجود لامین یامال آج بھی اپنے ماضی کو نہیں بھولے (فوٹو: انٹرنیٹ)

نہ لامین یامال نے اُن کی شناخت ظاہر کی اور نہ ہی ان محسنوں نے خود کو کبھی منظرِعام پر لانے کی کوشش کی ہے۔

لامین یامال کی یہ جذباتی کہانی محض ایک فٹبالر کی کامیابی کی داستان نہیں، بلکہ یہ انسانی ہمدردی اور شکر گزاری کی ایک بہترین مثال بھی ہے۔

آج جب یہ نوجوان دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیمز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے، اس کا نام ان 2 نامعلوم افراد کی شرافت اور بروقت مدد کی ایک مستقل یادگار بن چکا ہے، جو ممکنہ طور پر آج اس کی کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہوں گے۔