اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

2025 میں 61 ممالک میں 35 ہزار ٹن امداد پہنچائی گئی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
امدادی سامان غذائی، رہائشی، طبی اور دیگر اشیا پر مشتمل تھا ( فوٹو: ایکس)

2025 کے دوران کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے 61 ممالک کے لیے 1,182 ٹرک، 89 بحری جہاز اور 41 طیارے روانہ کئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کنگ سلمان برائے انسانی کی طرف سے روانہ کئے جانے والے امداد سامان میں غذائی، رہائشی، طبی اور دیگر امدادی سامان مشتمل تھا جس کا مجموعی وزن 35 ہزار ٹن سے زائد ہے۔ 

یہ امداد دنیا کے 61 ممالک تک پہنچائی گئی۔

544656

یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے اپنے انسانی بازو، کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے ذریعے فراہم کی جانے والی امدادی کوششوں کا حصہ ہے، جو اعلیٰ انسانی اقدار کی توثیق، اقوام کے درمیان یکجہتی اور باہمی تعاون کے فروغ اور دنیا بھر میں متاثرین اور ضرورت مندوں کی تکالیف کم کرنے میں معاون ہے۔ 

یوں یہ عطیہ ہمیشہ اس امر کی زندہ مثال رہے گا کہ سعودی عرب ہر جگہ انسان کی مدد اور اس کے وقار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔