براہ راست نشریات

کرپشن کیس: 375کلو سونا برآمد، عراقی سابق نائب وزیر کے خلاف کارروائی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
عراق میں کرپشن کیس کی تفتیش، برآمد شدہ سونا اور عدنان الجمیلی کے خلاف قانونی کارروائی کا منظر
دو مختلف کارروائیوں میں 358 اور 17 کلوگرام سونا برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ کرپشن کے ایک اہم مقدمے کی تحقیقات کے دوران 375 کلوگرام سونا برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

الجزیرہ کے مطابق یہ کارروائی سابق نائب وزیر پیٹرولیم عدنان الجمیلی کے خلاف جاری تحقیقات کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔

انسدادِ بدعنوانی کی مرکزی عدالت کے جج ضیا جعفر کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ فائق زیدان کی نگرانی اور کردستان ریجن کے ساتھ قریبی تعاون سے 358 کلوگرام سونا بازیاب کیا گیا۔ 

بعد ازاں ایک اور کارروائی میں مزید 17 کلو سونا بھی قبضے میں لیا گیا۔

کرپشن کیس کی تفتیش کے دوران برآمد شدہ سونا عراقی مرکزی بینک کے محکمہ ایشو اینڈ ٹریژری کے ڈائریکٹر جنرل اور ان کے معاون کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عراق کرپشن کیس کی بڑی ریکوری

سابق نائب وزیر پیٹرولیم عدنان الجمیلی کے خلاف کارروائی

375 KG

کل برآمد شدہ سونا

$10.6 M

پائپ سے برآمد شدہ رقم

14 Billion IQD

عراقی دینار مالیت

October 2025

تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوا

May 2026

ملزم عدنان الجمیلی کو گرفتار کیا گیا

June 2026

عہدے سے برطرفی اور دائرہ کار وسیع

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عدنان الجمیلی کیس کی تحقیقات مکمل کرنے اور سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کو بھی اسی کیس کے سلسلے میں 14 ارب عراقی دینار، جو تقریباً 10.6 ملین ڈالر کے مساوی ہیں، ایک ڈرین پائپ کے اندر چھپائے گئے تھے۔ 

یہ رقم بھی تحقیقات کے دوران برآمد کی گئی تھی، جس سے کیس کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ہم سے جڑے رہیں

واضح رہے کہ یہ تحقیقات اکتوبر 2025 میں شروع ہوئی تھی، جس کا مقصد سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور حکومتی ٹھیکوں کے عوض کمیشن وصول کرنے کے الزامات کی جانچ کرنا تھا۔ 

مئی میں عدنان الجمیلی کی گرفتاری اور 2 جون کو ان کی برطرفی کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار وسیع ہو گیا ہے۔ اس کیس میں اب تک کئی موجودہ اور سابق عہدیداروں کے علاوہ پارلیمنٹ کے ارکان بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر بھاری رقوم، جائیدادیں، گاڑیاں اور سونا ضبط کیا گیا ہے، جبکہ حکومت بدعنوانی کے خلاف اس مہم کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

عراق میں کرپشن کیس کی تفتیش، برآمد شدہ سونا اور عدنان الجمیلی کے خلاف قانونی کارروائی کا منظر
اسی کیس میں 14 ارب عراقی دینار، جو تقریباً 10.6 ملین ڈالر کے مساوی ہیں، ایک ڈرین پائپ کے اندر چھپائے گئے تھے (فوٹو: انٹرنیٹ)

عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے واضح کیا ہے کہ سرکاری دولت لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ 

عراق میں اس وقت بھی کئی ملزمان سیکیورٹی اداروں کو مطلوب ہیں، جبکہ بیرون ملک فرار ہونے والے افراد کی واپسی کے لیے قانونی درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔