سعودی عرب نے سعودی پروگرام برائے ترقی و تعمیرِ نؤ یمن کے ذریعے یمنی مرکزی بینک کے لیے ایک نئی مالی معاونت فراہم کی ہے، جو یمن میں معاشی، مالی اور نقدی استحکام کی حمایت کے لیے سعودی عرب کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
اخبار 24 کے مطابق یہ نئی معاونت معاشی و مالی استحکام کے بنیادی عناصر کو مضبوط بنانے، سرکاری اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور گورننس و شفافیت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہے، جس سے ادارہ جاتی کارکردگی کی استعداد میں اضافہ اور معاشی بحالی کے عمل کو تقویت ملے گی۔
اس معاونت میں نجی شعبے کو بھی بااختیار بنانا شامل ہے تاکہ وہ
پائیدار معاشی ترقی کے حصول میں کردار ادا کرے، نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں، اور یمن میں معاشی و سماجی ترقی کے راستوں کو تقویت ملے۔
سعودی پروگرام برائے ترقی و تعمیرِ نؤ یمن نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ معاونت یمنی معیشت کی مدد کے لیے مملکت کی جاری کاوشوں کا تسلسل ہے اور یمنی مرکزی بینک کو مالی و نقدی استحکام کے حصول میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنانے، نیز یمنی عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔