براہ راست نشریات

ارجنٹائن میں بچوں کا نام ’میسی‘ رکھنے پر قانونی پابندی کیوں ہے؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ارجنٹائن میں بچوں کا نام میسی رکھنے پر قانونی پابندی اور والدین کے متبادل رجحانات کا منظر
جون 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق ارجنٹائن میں صرف 11 افراد کے نام ’میسی‘ ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

ارجنٹائن میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کو ایک قومی ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔

مزید پڑھیں

وہاں اِس فٹبال اسٹار کے دیوانے مداح دیواروں پر ان کی تصاویر بناتے ہیں، لیکن جب بات بچوں کا نام ’میسی‘ رکھنے کی آتی ہے تو ارجنٹائن کا قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔

قانونی رکاوٹ کی وجہ

ارجنٹائن میں 1969ء سے ایک قانون نافذ ہے جو خاندانی ناموں کو بطور پہلا نام استعمال کرنے سے روکتا ہے۔ 

اس قانون کا مقصد سول رجسٹری میں پیدا ہونے والی الجھنوں اور شناخت کے مسائل سے بچنا ہے۔ اسی لیے میسی کا لقب عوامی ہونے کے باوجود نام کے طور پر ممنوع ہے۔

ورلڈ کپ کی تمام اپڈیٹس ایک جگہ پر، کلک کریں

استثنائی کیس اور عدالتی جنگ

2014ء میں ایک جوڑے نے قانونی جنگ لڑ کر حکومتی استثنا حاصل کیا، جس کے بعد ان کے بیٹے کا نام ’میسی ڈیوڈ واریلا‘ رکھا گیا۔

والد ہیکٹر واریلا کے مطابق اُن کا مقصد محض نقل کرنا نہیں بلکہ لیونل یا لیو کے علاوہ ایک منفرد پیغام دینا تھا۔

ارجنٹائن میں بچوں کا نام میسی رکھنے پر قانونی پابندی اور والدین کے متبادل رجحانات کا منظر
ارجنٹائن میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کو ایک قومی ہیرو کا درجہ حاصل ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

’میسیُ نامی شہریوں کی محدود تعداد

قومی رجسٹری کے جون 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق ارجنٹائن میں صرف 11 افراد کے نام ’میسی‘ ہیں۔

یہ تعداد حیران کن حد تک کم ہے، خاص طور پر جب موازنہ کیا جائے تو پیرو میں 3400 سے زائد، برازیل میں 363 اور فرانس میں 265 افراد یہ نام رکھتے ہیں۔

ہم سے جڑے رہیں

صوبائی سطح پر قانون کا اطلاق

ارجنٹائن میں قانون تو قومی ہے لیکن اس کا اطلاق صوبوں میں مختلف ہے۔

ریو نیگرو میں استثنا ملنے کے بعد دیگر والدین نے کوشش کی تو سانتا فے جیسے صوبوں میں درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ وکیل سینٹیاگو ولیمز کے مطابق ہر صوبے کا انتظامی رویہ قانون کی تشریح میں فرق پیدا کرتا ہے۔

ارجنٹائن میں بچوں کا نام میسی رکھنے پر قانونی پابندی اور والدین کے متبادل رجحانات کا منظر
فٹبال اسٹار کے دیوانے مداح دیواروں پر ان کی تصاویر بناتے ہیں، (فوٹو: انٹرنیٹ)

’لیونل‘ مقبول متبادل کے طور پر

چونکہ ’میسی‘ رکھنا مشکل ہے، اس لیے ارجنٹائن کے والدین ’لیونل‘ نام کو ترجیح دیتے ہیں۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2004ء میں میسی کے کیریئر کے آغاز کے بعد سے ایک لاکھ سے زائد افراد کا نام لیونل رکھا گیا۔ صرف 2023ء میں 9505 لڑکوں اور 446 لڑکیوں کے نام لیونل اور لیونلا رکھے گئے۔

ارجنٹائن میں ’میسی‘ نام پر پابندی اس کی مقبولیت کو کم نہیں کر سکی، بلکہ اس نے ’لیونل‘ نام کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔