براہ راست نشریات

میسی کا سامنا کرنا ڈراؤنے خواب سے کم نہیں، نامور کھلاڑیوں کے تجربات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
لیونل میسی کا ورلڈ کپ 2026 میں جادوئی کھیل اور مخالف کھلاڑیوں کے تاثرات
میسی کے سامنے کھیلنا مایوسی اور حیرت کا ایک عجیب امتزاج ہوتا ہے (فوٹو: اےآئی)

اسٹیڈیم میں لیونل میسی کا سامنا کرنا فٹبال کی تاریخ کے چند مشکل ترین لمحات میں سے ایک ہے، جس کا اعتراف دنیا کے نامور کھلاڑیوں اور کوچز نے کیا ہے۔

مزید پڑھیں

الجزیرہ کے مطابق میسی، جو اب 39 سال کی عمر میں بھی فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنی جادوئی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اپنے مدمقابل آنے والوں کے لیے ایک معمہ بنے ہوئے ہیں۔

میدان میں چلتے ہوئے شکار کرنے کا فن

میسی اب کھیل کے دوران اپنی توانائی بچانے کے لیے زیادہ بھاگ دوڑ کرنے کے بجائے میدان میں ’چلتے‘ ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ 

سابق آسٹرین کوچ رالف رانگنک کا کہنا ہے کہ میسی کا یہ انداز انہیں مزید خطرناک بنا دیتا ہے کیونکہ وہ اکثر مارکنگ سے آزاد رہ کر اچانک حملہ کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

ورلڈ کپ کی تمام اپڈیٹس ایک جگہ پر، کلک کریں

ان کا یہ انداز مخالف ٹیم کے لیے کسی ڈراؤنے خواب جیسا ہے۔ جیسا کہ مصر کے خلاف ورلڈ کپ کے حالیہ میچ میں دیکھا گیا کہ میسی نے محض 5 منٹ کے اندر ایک گول کرنے اور دوسرا تخلیق کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے پتا چلتا ہے کہ وہ کھیل کے آخری لمحات میں بھی فیصلہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔

لیونل میسی کا ورلڈ کپ 2026 میں جادوئی کھیل اور مخالف کھلاڑیوں کے تاثرات
میسی کھیل کے آخری لمحات میں بھی فیصلہ کن ثابت ہوسکتے ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

میسی کو روکنا ممکن نہیں

فرانس کے سابق دفاعی کھلاڑی ولیم گالاس نے اعتراف کیا ہے کہ جب ان سے میسی کو روکنے کا طریقہ پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم‘۔

گالاس کے مطابق 18 سال کی عمر میں ہی میسی کی صلاحیتیں ایسی تھیں کہ ان کے خلاف کھیلنے کے بجائے انہیں دیکھنا زیادہ بہتر لگتا تھا۔

اسی طرح سربیا کے ایوان ایرگیچ کے نزدیک میسی کا سب سے بڑا کارنامہ فٹبال کی اس مہارت کو زندہ رکھنا ہے جو اب ختم ہو رہی تھی، یعنی ’ڈریبلنگ کا فن‘۔ 

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ میسی کے سامنے کھیلنا مایوسی اور حیرت کا ایک عجیب امتزاج ہوتا ہے۔

لیونل میسی کا ورلڈ کپ 2026 میں جادوئی کھیل اور مخالف کھلاڑیوں کے تاثرات
میسی کا کھیلنے کا انداز مخالف ٹیم کے لیے کسی ڈراؤنے خواب جیسا ہے (فوٹو: انٹرنیٹ)

پیش گوئی سے ماورا مہارت

ہسپانوی گول کیپر گورکا ایریتھوز، جن کے خلاف میسی نے 27 میچوں میں 18 گول کیے، بتاتے ہیں کہ میسی کے شاٹ کو روکنا ناممکن ہے۔

وہ اپنی گیند کو آخری لمحے تک چھپائے رکھتے ہیں اور شاٹ لینے سے ایک سیکنڈ قبل اپنا فیصلہ بدلنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فرانسیسی دفاعی کھلاڑی رافیل واران، جنہوں نے میسی کے خلاف 21 میچ کھیلے، کا کہنا ہے کہ میسی کی اصل طاقت ان کی گیند پر مہارت نہیں، بلکہ میدان کو پڑھنے کی صلاحیت ہے۔ 

وہ ایسی جگہ پوزیشن سنبھالتے ہیں جہاں کسی کو سمجھ نہیں آتا کہ انہیں کون روکے گا۔

لیونل میسی کا ورلڈ کپ 2026 میں جادوئی کھیل اور مخالف کھلاڑیوں کے تاثرات
لیونل میسی اپنے مدمقابل آنے والوں کے لیے ہمیشہ سے ایک معمہ بنے ہوئے ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

انتہائی متحرک اور بے رحم کھلاڑی

کارلوس سانچیز، جنہوں نے 2011 کوپا امریکہ میں میسی کی نگرانی کی، اسے بے حد تھکا دینے والا کام قرار دیتے ہیں۔ انہوں ے بتایا کہ صرف آدھے سیکنڈ کی غفلت بھی آپ کی پوری محنت کو ضائع کر سکتی ہے۔

اسی طرح میکسیکن کھلاڑی آندریس گواردادو مذاق میں کہتے ہیں کہ ان کے پاس میسی کے ساتھ 20 تصاویر ہیں لیکن کسی میں بھی گیند ان کے پاس نہیں ہوتی۔

ہم سے جڑے رہیں

سابقہ بارسلونا ساتھی تھری ہنری کا کہنا ہے کہ میسی کے اندر ایک خاموش ، متحرک اور بے رحم کھلاڑی چھپا ہے۔ جب وہ ناراض ہوتے ہیں تو انہیں روکنا ناممکن ہو جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میسی ٹریننگ سیشن میں بھی محض ایک غلط فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے لگاتار تین گول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق لیونل میسی کا کھیل محض جسمانی طاقت کا نام نہیں، بلکہ یہ ذہنی برتری اور فٹبال کے شعور کا نتیجہ ہے۔ 

39 سال کی عمر میں بھی ان کی کارکردگی یہ ثابت کرتی ہے کہ وہ وقت اور عمر کی قید سے بالاتر ہو کر فٹبال کی تاریخ کے ایک ایسے عظیم کھلاڑی بن چکے ہیں جس کا متبادل آنے والی دہائیوں میں شاید ہی کوئی مل سکے۔