مملکت میں کاروباری اعتماد کا انڈیکس جون 2026 کے دوران 56.6 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق مئی 2026 میں یہ انڈیکس 55.6 پوائنٹس پر تھا، جس کے بعد اس میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس مثبت پیش رفت کی بنیادی وجہ کاروباری اداروں کا ملکی معاشی استحکام پر پختہ یقین اور مختلف شعبوں میں مسلسل نمو ہے۔
یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ سعودی نجی شعبے میں مجموعی
طور پر کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے ایک واضح اور مستحکم رجحان پایا جاتا ہے۔
صنعتی شعبے میں کاروباری اعتماد کا انڈیکس جون 2026 میں 55.0 پوائنٹس رہا، جو مئی کے 54.3 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.7 پوائنٹس زیادہ ہے۔
اس بہتری کا سہرا صنعتی اداروں کی جانب سے کارکردگی، فروخت اور نئے آرڈرز کے حوالے سے مثبت توقعات کو جاتا ہے۔
اسی طرح تعمیراتی شعبے نے بھی جون 2026 میں 57.8 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی، جو مئی کے 56.7 پوائنٹس سے 1.1 پوائنٹس زیادہ ہے۔
اس شعبے میں تیزی کی بڑی وجہ کاروباری اداروں کی جانب سے مجموعی کارکردگی، فروخت اور خریداری کے آرڈرز کے بارے میں بڑھتا ہوا اعتماد ہے۔
سعودی عرب: کاروباری اعتماد میں اضافہ
جون 2026 میں معاشی استحکام، فروخت اور نئے آرڈرز میں نمایاں بہتری
علاوہ ازیں خدمات کے شعبے میں بھی کاروباری اعتماد کا انڈیکس جون میں 55.5 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو مئی کے 54.6 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.9 پوائنٹس کا اضافہ ہے۔
اس شعبے میں بہتری کا سبب اداروں کی جانب سے مجموعی کارکردگی، فروخت اور روزگار کے مواقع کے بارے میں پرامید توقعات ہیں۔