محکمہ کسٹمز نے منفذ الحدیثہ پر منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے نشہ آور مادہ ’کپتاگون‘ کی 26 لاکھ 9 ہزار 411 گولیاں ضبط کر لی ہیں۔
نشہ آور گولیاں درآمدی کھیپ کے ذریعے ملک میں لائی جا رہی تھیں۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ کسٹم ترجمان حمود الحربی نے بتایا ہے کہ غذائی اشیا پر مشتمل ایک کھیپ منفذ الحدیثہ کے راستے پہنچی، جسے جب کسٹمز کے طریقۂ کار کے تحت سکیورٹی ٹیکنالوجی اور تربیت یافتہ ذرائع کی مدد سے جانچا گیا تو منشیات کی یہ بڑی مقدار گھی کے ڈبوں کے اندر نہایت چالاکی سے چھپائی ہوئی پائی گئی۔
الحربی نے مزید بتایا کہ ضبطگی کے بعد محکمہ انسدادِ منشیات کے ساتھ رابطہ کیا گیا تاکہ ممنوعہ اشیا کے وصول کنندگان کو گرفتار کیا جا سکے، جس کے نتیجے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔