انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں میزبان میکسیکو کو اس کے تاریخی ازٹیکا اسٹیڈیم میں 3-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
جود بیلنگھم کی شاندار ڈبل اور ہیری کین کے فیصلہ کن پنالٹی گول نے انگلینڈ کو ایک ایسے مقابلے میں کامیابی دلائی، جہاں اسے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔
انگلینڈ نے پہلے ہاف میں جارحانہ آغاز کیا اور 36ویں منٹ میں جود بیلنگھم نے بوکایو ساکا کے پاس پر پہلا گول داغا۔
🇲🇽 Mexico 2-3 England 🏴
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) July 6, 2026
Highlights ⤵️#FIFAWorldCup | #beINWC26 pic.twitter.com/S7CWnTd0pZ
صرف دو منٹ بعد بیلنگھم نے ہیری کین کی معاونت سے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط برتری دلا دی۔
تاہم میکسیکو نے ہمت نہ ہاری اور 42ویں منٹ میں خولیان کینیونیس نے گول کرکے وقفے سے قبل مقابلہ دوبارہ دلچسپ بنا دیا۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں انگلینڈ کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب جارل کوانساہ کو 54ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔
اس کے باوجود انگلینڈ نے حوصلہ نہیں ہارا اور 60ویں منٹ میں ہیری کین نے پنالٹی پر گول کرکے اسکور 3-1 کر دیا۔
GOAL!
— beIN SPORTS (@beINSPORTS_EN) July 6, 2026
Penalty awarded, and Kane doesn't miss the chance, making it three for the Three Lions.
🇲🇽 Mexico 1-3 England 🏴#FIFAWorldCup | #beINWC26 | #England pic.twitter.com/cQP3W2EB3k
میکسیکو نے بھی 69ویں منٹ میں پنالٹی حاصل کی، جسے راؤول خیمنیز نے گول میں بدل کر فرق ایک گول تک محدود کر دیا، مگر مسلسل دباؤ کے باوجود میزبان ٹیم برابری کا گول نہ کرسکی اور انگلینڈ نے 3-2 کی قیمتی کامیابی اپنے نام کر لی۔
اعداد و شمار کے مطابق میکسیکو نے 66 فیصد بال پوزیشن اپنے پاس رکھی، جبکہ انگلینڈ کے پاس صرف 34 فیصد گیند رہی۔
میکسیکو نے 18 شاٹس لیے جبکہ انگلینڈ نے صرف 6، تاہم دونوں ٹیموں کی آن ٹارگٹ کوششیں پانچ، پانچ رہیں۔
متوقع گولز (xG) میں بھی میکسیکو 1.87 کے ساتھ انگلینڈ (1.55) سے آگے رہا، لیکن انگلش ٹیم نے اپنے محدود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
جود بیلنگھم کو دو شاندار گول کرنے پر 9.2 ریٹنگ کے ساتھ میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے میزبان میکسیکو کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور اب کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ ناروے سے ہوگا، جس نے ایک اور بڑے اپ سیٹ میں برازیل کو 2-1 سے شکست دے کر آخری 8 ٹیموں میں جگہ بنائی۔