اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

وزیر دفاع کی لنڈسے گراہام سے ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: واس)

وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے آج امریکی دار الحکومت واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کے رکن سینیٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کا جائزہ لیا گیا نیز علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز اور وزیرِ دفاع کے مشیر برائے امورِ انٹیلیجنس ہشام بن عبد العزیز بن سیف بھی موجود تھے۔