اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

جدہ میں بین الاقوامی سیاحت اور سفر نمائش کا آغاز

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
27 ممالک سے 170 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں (فوٹو: ایکس)
Picture of وقاص احمد

وقاص احمد

نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ جدہ

جدہ میں بین الاقوامی سیاحت اور سفر کی نمائش (JTTX 2026) کا آغاز ہو گیا ہے، جو جدہ ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے اور 30 جنوری 2026 تک جاری رہے گی۔ 

نمائش میں ملکی اور بین الاقوامی سطح کے سیاحتی ادارے اور کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

نمائش میں 27 ممالک سے 170 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں اور ہزاروں زائرین اور صنعت کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

نمائش میں مختلف ملکی اور بین الاقوامی سیاحتی مقامات کے ساتھ ہوائی کمپنیوں، ہوٹلوں، سفری ایجنسیوں اور دیگر سیاحتی و لوجسٹک خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے بھی حصہ لیا ہے، جس سے یہ پلیٹ فارم سیاحتی مصنوعات اور خدمات کو فروغ

 دینے اور کاروباری تعلقات قائم کرنے کے لیے انتہائی اہم بن گیا ہے۔

نمائش کا افتتاح اعلیٰ حکام کی موجودگی میں کیا گیا اور یہ سعودی عرب میں سیاحتی شعبے کی ترقی اور اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔