ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی تیاری کے اہداف میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کمپنی نے سپلائرز کو 10 ملین فولڈ ایبل ڈیوائسز تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جو کہ چند ماہ قبل کے 7 سے 8 ملین یونٹس کے تخمینے سے کہیں زیادہ ہے۔
ایپل نے 2026 کی دوسری ششماہی کے لیے تقریباً 80 ملین اسمارٹ فونز کے پرزہ جات پہلے ہی بک کر لیے ہیں۔
پہلا فولڈ ایبل آئی فون شامل ہے، جس کی مارکیٹ میں آمد کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2026 میں ایپل کی کل پیداوار 220 ملین یونٹس سے تجاوز کر سکتی ہے۔
ایپل کی مضبوط قوتِ خرید اسے شیاومی، اوپو اور ویوو جیسے حریفوں پر برتری دیتی ہے، جو ریم کی عالمی قلت کے باعث اپنی سالانہ پیداوار 100 ملین یونٹس سے کم کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
سپلائرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سال کی دوسری ششماہی میں 85 ملین نئے آئی فونز کی تیاری کے لیے تیار رہیں۔
اس کے علاوہ ایپل نے آئی فون 17 کے پرزہ جات کو محفوظ رکھنے کا کہا ہے تاکہ انہیں آئندہ آنے والی آئی فون 18 سیریز میں استعمال کیا جا سکے۔
فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے سے تکنیکی مسائل حل کر لیے گئے ہیں، تاہم ابتدائی طور پر محدود تعداد میں ڈیوائسز مارکیٹ میں لائی جائیں گی۔
بڑے پیمانے پر پیداوار کا عمل سال کے آخری مہینوں میں شروع ہونے کا امکان ہے، جس سے صارفین کو ڈیوائس کے حصول میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
ایپل نے گزشتہ ماہ پرزہ جات کی بڑھتی قیمتوں کے پیشِ نظر میک بک اور آئی پیڈ کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، تاہم آئی فون 17 کی قیمتیں بدستور برقرار ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ نئے ماڈلز کے اجرا کے ساتھ ہی ایپل آئی فون کی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے مطابق فولڈ ایبل فون کی اوسط قیمت 2500 ڈالر تک ہو سکتی ہے، جبکہ زیادہ اسٹوریج والے ماڈلز 3000 ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ اس فون کا نام آئی فون الٹرا ہوگا اور یہ ستمبر میں آئی فون 18 پرو کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔
نئے فولڈ ایبل آئی فون میں 7.8 انچ کی اندرونی اور 5.5 انچ کی بیرونی اسکرین متوقع ہے۔
اس ڈیوائس میں فیس آئی ڈی کے بجائے ٹچ آئی ڈی ٹیکنالوجی، طاقتور اے 20 چپ اور ایپل کا اپنا سی 2 موڈیم شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں جو اسے جدید ترین فیچرز سے آراستہ کریں گے۔