براہ راست نشریات

مہنگائی کا دور:عراق میں سیکنڈہینڈ کپڑوں کی مارکیٹیں ہرطبقے میں مقبول

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
عراق کے دارالحکومت بغداد میں سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی مارکیٹ کا ایک منظر
دکان پر سرکاری ملازمین، مزدور اور متوسط طبقے کے افراد بھی خریداری کرتے ہیں (فوٹو: الجزیرہ)

عراق میں استعمال شدہ کپڑوں کی مارکیٹیں جنہیں مقامی زبان میں بالہ مارکیٹ کہا جاتا ہے، اب صرف غریب طبقے تک محدود نہیں رہیں۔

مزید پڑھیں

الجزیرہ کے مطابق گزشتہ برسوں کے برعکس اب ان بازاروں میں معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد خریداری کے لیے بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔

بغداد کے علاقے باب الشرقی میں قائم بالہ مارکیٹ میں خریداروں کا رش اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ یہاں سستے داموں معیاری ملبوسات کی تلاش میں آتے ہیں۔ 

دکاندار کاظم کے مطابق ان کا خاندان 70 کی دہائی سے اس کاروبار سے وابستہ ہے اور اب صورتحال بدل چکی ہے۔

کاظم کا کہنا ہے کہ اب ان کی دکان پر سرکاری ملازمین، مزدور اور متوسط طبقے کے افراد بھی خریداری کرتے ہیں۔ اس رجحان کی بنیادی وجہ یہاں دستیاب ملبوسات کا تنوع اور ان کی انتہائی مناسب قیمتیں ہیں جو عام بازاروں میں ملنا ممکن نہیں ہوتا۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی مارکیٹ کا ایک منظر
ام یاسر کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایسے درآمد شدہ کپڑے خریدتی ہیں جو استعمال شدہ نہیں ہوتے (فوٹو: الجزیرہ ویڈیو گریب)

یہاں خریداری کا مقصد صرف بچت نہیں بلکہ عالمی شہرت یافتہ برانڈز کی تلاش بھی ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ بالہ مارکیٹ میں ایسے برانڈڈ کپڑے مل جاتے ہیں جو عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتے اور وہ بھی ایسی قیمتوں پر جو ہر کسی کی پہنچ میں ہیں۔

ام یاسر نامی ایک خاتون خریدار کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایسے درآمد شدہ کپڑے خریدتی ہیں جو استعمال شدہ نہیں ہوتے۔ 

انہوں نے بتایا کہ بالہ مارکیٹ میں ایسے منفرد ملبوسات مل جاتے ہیں جن پر اب بھی عالمی برانڈز کے ٹیگز موجود ہوتے ہیں جو معیار کی ضمانت ہیں۔

ہم سے جڑے رہیں

اس مارکیٹ کی ایک اور خاصیت نایاب سائز کی دستیابی ہے۔

ام یاسر کے مطابق عام بازاروں میں مخصوص سائز کے کپڑے ڈھونڈنا مشکل ہے، جبکہ بالہ مارکیٹ میں ہر طرح کے سائز آسانی سے مل جاتے ہیں، جس سے خریداروں کو اپنی پسند کے مطابق انتخاب کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ایک خریدار ابو محمد کا کہنا ہے کہ وہ یہاں منفرد رنگوں اور ڈیزائن کے ملبوسات کی تلاش میں آتے ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی مارکیٹ کا ایک منظر
یہ کپڑے نہ صرف سستے ہوتے ہیں بلکہ ان کا معیار بھی بہت عمدہ ہوتا ہے (فوٹو: الجزیرہ ویڈیو گریب)

اُن کے لیے عام بازاروں میں اپنے قد و قامت کے مطابق بڑے سائز کے کپڑے ڈھونڈنا ایک مسئلہ ہے، جو یہاں باآسانی حل ہو جاتا ہے۔

اسعد صالح نامی ایک اور خریدار کے مطابق بالہ مارکیٹ میں ملنے والے کپڑے نہ صرف سستے ہوتے ہیں بلکہ ان کا معیار بھی بہت عمدہ ہوتا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ یہاں کے کپڑے زیادہ پائیدار اور آرام دہ ہوتے ہیں جو عام مارکیٹ میں فروخت ہونے والے کپڑوں کے مقابلے میں طویل عرصہ چلتے ہیں۔