کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلارا میں واقع لیفائی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے اہم میچ کے آغاز سے قبل امریکی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے فضا میں گشت کر کے شائقین کو حیران کر دیا۔
مزید پڑھیں
شائقین نے میچ کے دوران یہ دلچسپ منظر جمعرات کی صبح دیکھا۔
اسٹیڈیم میں موجود صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ایکس اکاؤنٹس پر ان طیاروں کی ویڈیو شیئر کی، جو دونوں ٹیموں کے لیے روایتی پروٹوکول کے دوران آسمان پر نمودار ہوئے۔
یہ مناظر میچ کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کی گراؤنڈ میں موجودگی کے دوران ریکارڈ کیے گئے۔
US Vs Bosnia Herzegovina Flyover pic.twitter.com/eezCUgXFT9
— James Levinson (@james_levinson) July 1, 2026
امریکی محکمہ دفاع کے ریپڈ ریسپانس ونگ نے بھی اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر طیاروں کے اس فلائی پاس کی ویڈیو جاری کی۔
انہوں نے امریکی فٹ بال ٹیم کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اسے ایک یادگار لمحہ قرار دیا۔
مشہور امریکی یوٹیوبر آئی شواسپیڈ نے بھی اپنے لائیو اسٹریم کے دوران ان طیاروں کو فضا میں اڑتے ہوئے دکھایا۔
وہ اپنی قومی ٹیم کی حمایت کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے اور انہوں نے اس غیر معمولی فضائی مظاہرے کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
WHAT A FLYOVCER pic.twitter.com/BfUv4c07pF
— PFT Commenter (@PFTCommenter) July 2, 2026
میچ کے نتائج کی بات کریں تو امریکہ نے بوسنیا کو دو صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
امریکی اسٹرائیکر فولارین بالوگن نے 45 ویں منٹ میں پہلا گول کیا، تاہم 64 ویں منٹ میں انہیں ریڈ کارڈ ملنے پر میدان سے باہر جانا پڑا۔
اس فتح کے بعد امریکہ کا مقابلہ اب راؤنڈ آف 16 میں بیلجیم سے ہوگا۔ یہ اہم میچ آئندہ منگل کو سیٹل کے لومن فیلڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
🚨| WATCH: Speed just spotted 4 F-35 jets flying over the stadium ahead of kickoff at the USA vs Bosnia World Cup Round of 32 match 🤯🇺🇸 pic.twitter.com/GHIU9haNTc
— Speedy HQ (@IShowSpeedHQ) July 2, 2026
یاد رہے کہ امریکی ٹیم مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی ہے، جو ان کی فٹ بال تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔
امریکہ اب تک مجموعی طور پر 12 بار ورلڈ کپ میں شرکت کر چکا ہے۔ اس کی تاریخ کی بہترین کارکردگی 1930 کے ورلڈ کپ میں رہی تھی جب وہ سیمی فائنل تک پہنچے تھے۔
اب شائقین کی نظریں بیلجیم کے خلاف ہونے والے اگلے بڑے مقابلے پر مرکوز ہیں۔