آل ٹائم ہائی کو چھونے کے بعد گولڈ کی قیمت میں اچانک گراوٹ نے ٹریڈوں کو حیران کردیا۔
آج کی ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمتوں میں شدید کمی دیکھی گئی جہاں قیمتی دھات اپنی قدر کا 5 فیصد سے زائد کھو بیٹھی اور فی اونس قیمت 5100 ڈالر سے نیچے آ گئی۔
یہ اچانک گراوٹ اس وقت سامنے آئی جب گولڈ سیشن کے آغاز میں 5600 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا تھا۔
بعد آزاں گولڈ پرافٹ ٹیکنگ کی زبردست لہر کا شکار ہو کر اچانک گر پڑا۔
مزید پڑھیں
سونے کی قیمتوں میں یہ گراوٹ ان سرمایہ کاروں کی تیز فروخت کے باعث ہوئی جنہوں نے حالیہ بلند چھلانگوں کے بعد اپنے منافع کو محفوظ بنانا بہتر سمجھا۔
اس صورتحال نے مختصر وقت میں قیمتوں پر شدید دباؤ ڈالا، خاص
طور پر ایسے وقت میں جب قیمتی دھاتوں کی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
اسپاٹ ٹریڈنگ کے محاذ پر، سونے کے معاہدوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت فی اونس تقریباً 5145 ڈالر کے قریب آ گئی جو حالیہ گھنٹوں کے دوران زرد دھات پر موجود فروخت کے دباؤ کی واضح عکاسی کرتی ہے۔
دوسری طرف ماہرین اس خیال کا بھی اظہار کرتے ہیں کہ گولڈ کی بلند سطح مصنوعی ہے اور اس کا مقصد ٹریڈروں کو پھنسا ہے۔
یہ خالص مارکیٹ میکروں اور بروکروں کی چال ہے جس میں وہ گولڈ کو مصنوعی بلندی پر لے کر پھر گراتے ہیں۔