محکمہ ٹریفک نے معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ پر کھڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی مہم کا اعلان کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 1882 ایسی گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں جن کے مالکان نے معذور افراد کے لیے مخصوص مقامات پر پارکنگ کی تھی۔
یہ اقدام مملکت کے تمام علاقوں میں ٹریفک محکموں کی جانب سے جاری مسلسل کارروائیوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے، جن میں اس مخصوص طبقے کے لیے مختص مقامات پر گاڑیاں کھڑی کرنا بھی شامل ہے۔
ٹریفک محکموں نے تمام شہریوں سے تعاون اور ٹریفک نظام میں درج قواعد و ضوابط کی پابندی کی اپیل کی ہے۔