براہ راست نشریات

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی شاندار ترقی: منافع 65 ارب ریال سے تجاوز کرگیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مالیاتی رپورٹ کا خاکہ
آپریٹنگ کارکردگی اور سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کی بدولت منافع میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے (فوٹو: اے آئی)

سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) نے 2025 کے دوران اپنی مالیاتی کارکردگی میں غیر معمولی ترقی ریکارڈ کی ہے۔

مزید پڑھیں

فنڈ کی جانب سے لندن اسٹاک ایکسچینج میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آپریٹنگ کارکردگی اور سرمایہ کاری کے متنوع پورٹ فولیو کی بدولت منافع میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مالیاتی نتائج اور اثاثوں میں اضافہ

فنڈ کا خالص منافع 2024 کے 25.8 سے بڑھ کر 2025 میں 65.1 ارب ریال تک پہنچ گیا۔ اسی طرح آپریٹنگ منافع بھی 77.9 ارب ریال رہا۔ 

رپورٹ کے مطابق فنڈ کی کل آمدن میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 449 ارب ریال تک جا پہنچی ہے۔

سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مالیاتی رپورٹ کا خاکہ
فنڈ کے کل اثاثے 5 فیصد اضافے کے ساتھ 4.54 ٹریلین ریال کی سطح پر پہنچ گئے ہیں (فوٹو: اے آئی)

علاوہ ازیں فنڈ کے کل اثاثے 5 فیصد اضافے کے ساتھ 4.54 ٹریلین ریال کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مالی استحکام برقرار رکھتے ہوئے فنڈ کے پاس 350 ارب ریال سے زائد کی لیکویڈٹی موجود ہے، جو اس کی طویل مدتی سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں کو مزید تقویت دیتی ہے۔

ٹیکنالوجی اور اے آئی میں پیش رفت

2025 میں پی آئی ایف نے مستقبل کے شعبوں میں اپنی موجودگی مستحکم کی۔

سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مالیاتی رپورٹ کا خاکہ
فنڈ کا آپریٹنگ منافع بھی 77.9 ارب ریال رہا (فوٹو: اے آئی)

اس سلسلے میں ’ہیوماین‘ نامی کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا جو مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے، ڈیٹا سینٹرز اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے فروغ پر کام کرے گی۔

واضح رہے کہ سعودی ارامکو نے بھی اس کمپنی میں اقلیتی حصص حاصل کرنے کے لیے مفاہمت کی ہے۔

بڑے منصوبوں اور سیاحت میں تیزی

پروگرام کے تحت فنڈ کی جانب سے ’ایکسپو 2030 ریاض‘ کے لیے خصوصی کمپنی تشکیل دی گئی۔

سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مالیاتی رپورٹ کا خاکہ
مالی استحکام برقرار رکھتے ہوئے فنڈ کے پاس 350 ارب ریال سے زائد کی لیکویڈٹی موجود ہے (فوٹو: اے آئی)

اس کے علاوہ القدیہ پروجیکٹ میں شمالی امریکہ سے باہر ’سکس فلیگز‘ تھیم پارک کا افتتاح کیا گیا، جبکہ ریڈ سی پروجیکٹ کے تحت ’آمالا‘ کی سیاحتی منزل کا افتتاح بھی 2025 کی اہم کامیابیوں میں شامل رہا۔

عالمی شراکت داری اور کیپٹل مارکیٹ

عالمی سطح پر سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے گولڈمین سیچس اور فرینکلن ٹیمپلٹن کے ساتھ معاہدے کیے گئے۔

اس کے ساتھ ساتھ فنڈ نے 1.65 ارب یورو کے گرین بانڈز جاری کیے جنہیں سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر معمولی پذیرائی ملی۔ اس کے علاوہ مختصر مدتی فنانسنگ کے لیے کمرشل پیپرز کا پروگرام بھی شروع کیا گیا۔

سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مالیاتی رپورٹ کا خاکہ
فنڈ کا خالص منافع 2024 کے 25.8 ارب ریال کے مقابلے میں 2025 میں بڑھ کر 65.1 ارب ریال تک پہنچ گیا (فوٹو: اے آئی)

مقامی معیشت اور نجی شعبے کی شمولیت

نجی شعبے کو متحرک کرنے کے لیے فنڈ نے مقامی مواد اور سپلائرز کے لیے معاونت جاری رکھی۔ فارمولا ای کے تعاون سے طلبہ کے لیے تعلیمی پروگرام کا آغاز کیا گیا جس کا ہدف 50 ہزار طلبہ تک پہنچنا ہے۔

اُدھر لوسڈ موٹرز نے بھی 2025 میں گاڑیوں کی ترسیل میں 55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی یہ کارکردگی ظاہر کرتی ہے کہ فنڈ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ 

اپنی سرمایہ کاری کو مزید شفاف بنانے اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے سے سعودی عرب کی معاشی خود مختاری اور تجارتی مرکز بننے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

معیشت، سرمایہ کاری اور مارکیٹ پر نظر رکھیں، کلک کریں