اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

وزیر خارجہ سے آسٹریا کی ہم منصب کی ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ملاقات کے دوران تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی ( فوٹو: واس)

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے آسٹریا کی وزیرِ خارجہ بیاتے مائنل رائزنگر نے ملاقات کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج جمعرات کو دار الحکومت ریاض میں وزارتِ خارجہ کے صدر دفتر میں آسٹریا کی وزیر کا استقبال کیا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرا کے مابین دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں ان کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی موجودہ صورتحال میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلۂ خیال بھی کیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 01 29 at 7.10.59 PM
خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا (فوٹو: واس)

ملاقات کے دوران وزارتِ خارجہ کے سیاسی امور کے نائب وزیر سفیر ڈاکٹر سعود الساطی، آسٹریا میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ بن خالد طولہ اور یورپی امور کے جنرل ڈائریکٹر سفیر عبدالرحمن الاحمد بھی موجود تھے۔