سعودی عرب کے مرکزی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس ’تاسی‘ آج جمعرات کو 76.03 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11,382.08 پوائنٹس پر بند ہوئی جبکہ مجموعی تجارتی مالیت تقریباً 6.9 ارب ریال رہی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 299 ملین حصص کا لین دین ہوا جس کے دوران 31 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 232 کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں
قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ پانے والی کمپنیوں میں اماک، ایس ایم سی ہیلتھ کیئر، الجزیرہ، سعودی کیبلز اور پیٹرو رابغ شامل رہیں جبکہ بحرِ احمر، الفاخریہ، سی جی ایس، ریسرچ اینڈ میڈیا اور الخریف کی کمپنیوں کے حصص میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔
اضافے اور کمی کی شرحیں بالترتیب 6.47 فیصد سے 5.32 فیصد کے
درمیان رہیں۔
حصص کی تعداد کے اعتبار سے سب سے زیادہ سرگرم کمپنیوں میں امریکانا، سعودی آرامکو، الجزیرہ، الانماء اور بان شامل تھیں جبکہ تجارتی مالیت کے لحاظ سے سعودی آرامکو، معادن، الراجحی، الاهلی اور الانماء سرفہرست رہیں۔