براہ راست نشریات

راس تنورہ میں رامکو کا ہیلی کاپٹر تباہ، 14 شہری جاں بحق

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
آرامکو ہیلی کاپٹر حادثہ

سعودی وزارتِ توانائی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر اتوار، 28 جون 2026 کی صبح تقریباً 6 بجے مشرقی صوبے کے علاقے راس تنورہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں سب کے سب سعودی شہری تھے۔

وزارتِ توانائی کے ایک ذمہ دار ذریعے کے مطابق حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے متعلقہ تمام سرکاری اداروں کی مشترکہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ ہیلی کاپٹر گرنے اور تباہ ہونے کے اسباب کا تعین کیا جا سکے۔

وزارتِ توانائی نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔