براہ راست نشریات

مٹاپے نے 7 سالہ بچہ نگل لیا، سنگدل والدین پر قتل کا مقدمہ درج

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
امریکی ریاست مشی گن میں شدید مٹاپے سے معصوم بچے کی موت کا افسوسناک واقعہ
بچہ کیسپر (فوٹو: انٹرنیٹ)

امریکی ریاست مشی گن میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 7 سالہ معصوم بچہ شدید مٹاپے کے باعث انتقال کر گیا۔

مزید پڑھیں

پولیس نے بچے کی موت کے ذمہ دار والدین کو گرفتار کر کے ان پر قتل، تشدد اور بدسلوکی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

فلنٹ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ کیسپر کا وزن 114 کلوگرام تک پہنچ چکا تھا جو اس کی عمر کے لحاظ سے 5 گنا زیادہ تھا۔ 

گزشتہ برس نومبر میں دل کی دھڑکن بند ہونے سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی جس کی طویل تحقیقات اب مکمل کر لی گئی ہیں۔

حکام نے بچے کے والدین، ڈیمین اور جیسیکا اوبرائن کو سیکنڈ ڈگری قتل کے شبہ میں حراست میں لیا ہے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ بچہ والدین کی شدید غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے انتہائی تکلیف دہ صورتحال سے گزر کر جان کی بازی ہار گیا۔

جینیسی کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر ڈیوڈ لیٹن کے مطابق 128 سینٹی میٹر قد کے حامل کیسپر کو زندگی بھر میں صرف ایک بار ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔ 

خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنس موجود تھی لیکن والدین نے بچے کے علاج پر کبھی توجہ نہیں دی تھی۔

امریکی ریاست مشی گن میں شدید مٹاپے سے معصوم بچے کی موت کا افسوسناک واقعہ
کیسپر کے والدین جن پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا (فوٹو: انٹرنیٹ)

پراسیکیوٹر نے انکشاف کیا کہ جس صبح کیسپر کا انتقال ہوا، اسی روز والدین اپنے پالتو کتے کو جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے گئے تھے۔

یہ حقیقت والدین کی اپنے بچے کی صحت کے حوالے سے مجرمانہ غفلت و سنگدلی کا واضح ثبوت پیش کرتی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق گھر کے اندرونی حالات انتہائی ابتر تھے، وہاں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔ 

مکان مالک نے گھر کی حالت دیکھنے کے لیے اندر جانے کی کوشش کی تھی لیکن والدین نے اسے داخل ہونے سے روک دیا تھا تاکہ راز فاش نہ ہو۔

کیسپر اور اس کی 5 سالہ بہن اسکول نہیں جاتے تھے اور حکام کو ان کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔ 

چائلڈ پروٹیکشن سروسز کے ریکارڈ میں بھی اس خاندان کا کوئی ذکر نہیں تھا، جس کی وجہ سے یہ بچے سماجی نظروں سے اوجھل رہے۔

کیسپر کے خاندان نے اسے ایک ذہین اور محبت کرنے والا بچہ قرار دیا ہے جس نے سب کے دل جیت لیے تھے۔ 

یاد رہے کہ کیسپر کا ایک چھوٹا بھائی فینکس بھی اس سے قبل انتقال کرچکا ہے، جو اس خاندان کا دوسرا المیہ ہے۔