انٹرنیٹ کے موجودہ دور میں گوگل کی خدمات ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
کروم، سرچ انجن، جی میل اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے ہم ہر لمحہ اس کمپنی (گوگل) سے جڑے رہتے ہیں اور یہی انحصار ڈیجیٹل سیکیورٹی اور پرائیویسی کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے۔
ڈیجیٹل نگرانی اور گوگل
گوگل کی جانب سے پیش کردہ خدمات کا وسیع نیٹ ورک صارفین کی ذاتی معلومات کو ایک جگہ جمع کرتا ہے۔
اس طرح کمپنی کے لیے صارف کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا انتہائی آسان ہو جاتا ہے۔ خوش قسمتی سے گوگل صارفین کو اپنی ڈیجیٹل شناخت چھپانے اور ڈیٹا کنٹرول کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
انٹرنیٹ اور ایپس کا ڈیٹا
صارفین گوگل اکاؤنٹ میں موجود ’ڈیٹا اینڈ پرائیویسی‘ سیکشن کے ذریعے اپنی ویب براؤزنگ اور ایپس کے استعمال کی تفصیلات حذف کرسکتے ہیں۔
اس کے لیے اکاؤنٹ میں جا کر ’ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی‘ کے مینیو سے ٹریکنگ کو غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔ یہاں ڈیٹا کی خودکار ڈیلیٹ ہونے کی مدت بھی مقرر کی جا سکتی ہے۔
لوکیشن ٹریکنگ کو کیسے روکیں؟
گوگل میپس کے ذریعے کمپنی آپ کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھتی ہے اور ایک ٹائم لائن تیار کرتی ہے۔
اس ٹریکنگ کو روکنے کے لیے ایکٹیویٹی سینٹر میں جائیں، جہاں سے آپ نہ صرف موجودہ لوکیشن ہسٹری کو حذف کر سکتے ہیں بلکہ اس فیچر کو مستقل طور پر بند بھی کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب ہسٹری اور اشتہارات کا نظام
آپ کو حیرانی ہوگی کہ یوٹیوب پر دیکھی جانے والی ویڈیوز کا ریکارڈ بھی گوگل کے پاس محفوظ رہتا ہے۔
اسے ’یوٹیوب ہسٹری‘ سیکشن سے حذف کیا جا سکتا ہے، تاہم یاد رہے کہ اس سے یوٹیوب کی سفارشات (Recommendations) متاثر ہو سکتی ہیں۔
ا سکے علاوہ ’پرسنلائزڈ ایڈز’ آف کرکے آپ اپنے ڈیٹا کے اشتہاری مقاصد کا استعمال محدود کر سکتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ جدید ڈیجیٹل دور میں مکمل چھپے رہنا مشکل ہے، لیکن گوگل کی فراہم کردہ ان سیٹنگز کا درست استعمال آپ کی پرائیویسی کو کسی حد تک محفوظ کر سکتا ہے۔